ETV Bharat / state

میرٹھ کا واحد سوتنترتا سنگرام سنگرہالیہ جہاں 10 مئی 1857 کے تمام واقعات محفوظ ہیں - Freedom movement Sangrahalaya

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 8:56 PM IST

10 مئی 1857 کو میرٹھ میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے متعلق اہم نشانیاں بطور شناخت بنائے گئے ہیں، جو راجکیہ سنگھراہلیہ میرٹھ میں موجود ہیں۔ یہ سنگرہالیہ بھارت کا واحد سنگرہالیہ ہے جہاں 10 مئی 1857 کے تمام واقعات محفوظ ہیں۔

meerut
سوتنترتا سنگرام سنگرہالیہ میرٹھ (Photo: ETV Bharat)

سوتنترتا سنگرام سنگرہالیہ میرٹھ (Video: ETV Bharat)

میرٹھ: مغربی اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع راجکیہ سوتنترتا سنگرام سنگرہالیہ ملک کا پہلا ایسا سنگرہالیہ ہے جہاں 10 مئی 1857 کے تمام واقعات محفوظ ہیں۔ 10 مئی 1857 کا دن بھارت کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے، اس دن کو ہی ملک میں انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے قریب سو سے زائد سپاہیوں نے اپنی جان کی قربانیاں دیں۔

غور طلب ہے کہ 10 مئی 1857 کو میرٹھ سے انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت شروع ہوئی تھی، جو 1947 کو جاکر ختم ہوئی۔ انقلابی سر زمین میرٹھ کے سبھی مذاہب کے ماننے والوں نے مل کر ملک کی آزادی کے لیے اپنی جان کی قربانی دیں، جوکہ ملک میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے کی مثال پیش کرتا ہے۔

میرٹھ میں انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت کا بغل پھونکنے والے ان جانباز مجاہدین کے نام کی تختی آج بھی میرٹھ کے شہد اسمارک میں موجود ہے۔ جس میں قریب 82 مجاہدین کے ناموں میں سے 53 مسلم مجاہدین کے نام شامل ہیں۔ جن کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے آج بھی ہر سال دس مئی کے دن شہر کے معززین ان کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور نے حق میں دعاء مغفرت کرتے ہیں۔

میرٹھ میں یکجاں آزادی کے ان جانبازوں کے یہ نام مثال ہے کہ ملک کی آزادی کسی ایک مذہب کے لوگوں کی وجہ سے نہیں ملی، بلکہ ملک کی آزادی میں ہر مذہب کے ماننے والوں کا اہم کردار رہا ہے۔ یہ بات آج کے ہر بھارتی کو جاننے کی ضرورت ہے۔ تبھی ہم اپنے ملک بھارت میں آپسی اتحاد اور محبّت کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.