ETV Bharat / state

مولانا یعقوب قادری کا 30واں عرس مبارک کا اہتمام - Maulana Yakub Quadr

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 12:40 PM IST

Updated : Jul 2, 2024, 11:18 AM IST

میرٹھ میں آج مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا 30واں سالانہ عرس قادری مبارک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قل شریف اور فاتح شریف کے ساتھ ان کی تعلیمی اور سماجی خدمات کو یاد کر تے ہوئے مولانا یعقوب قادری کی مزار پر چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی۔ اس موقع پر ملک کے مختلف صوبوں سے تشریف لائے مولانا کے شاگردوں نے عرس میں شامل ہوکر خراج عقیدت پیش کی۔

مولانا یعقوب قادری کا 30 واں عرس مبارک کا اہتمام
مولانا یعقوب قادری کا 30 واں عرس مبارک کا اہتمام (ETV BHARAT)

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ اندر کوٹ میں اپنی تعلیمی خدمات انجام دینے والے مولانا مفتی محمد یعقوب قادری کا آج 30واں سالانہ عرس مبارک منایا گیا اس موقع پر مولانا کی مدارس طلباء کے لیے تعلیمی خدمات کو یاد کیا گیا۔ جس میں سبھی مذہب وملت کے لوگوں نے شرکت کی۔ مولانا محمد یعقوب نہ صرف مدارس کا نظام دیکھتے تھے بلکہ وہ ملک اور سماج کے لیے کی خدمات کے لیے بھی ان کو جانا جاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کے عرس مبارک میں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔

مولانا یعقوب قادری کا 30واں عرس مبارک کا اہتمام (ETV BHARAT)

ہر سال منعقد ہونے والے عرس قادری مبارک میں ملک کے مختلف مقامات سے علماء کرام نے شرکت کرکے مولانا کی قوم کے لیے تعلیمی خدمات کو بیان کیا۔ مولانا یعقوب نے جہاں سماجی خدمات انجام دیں وہیں مدارس طلباء کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کرایا۔ مولانا یعقوب قادری کے فرزند مولانا شمس قادری نے بتایا کہ ان کی زندگی عالم انسانیت کے لیے ایک نظیر ہے۔

مزید پڑھیں:صوفی ابرار احمد شبیری کامل کی اردو ادب میں خدمات - sufi abrar ahmed kamil react

وہ سماج میں غریب اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان میں انسانی شعور بھی پیدا کرتے تھے۔ تاکہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں وہ دوسروں سے کمتر نہ سمجھے جائیں، اس موقع پر مولانا کی مغفرت کی دعائیں کی گئی ساتھ ہی ان کے اعمال پر عمل کر نے کی تاکید بھی کی گئی تاکہ ملک میں امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے۔

Last Updated : Jul 2, 2024, 11:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.