ETV Bharat / state

مولانا توقیررضا پانچ نومسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروائیں گے - Maulana Tauqeer Raza - MAULANA TAUQEER RAZA

معروف عالم دین و اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے 21 جولائی کو پانچ نو مسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ایک درخواست دے کراجازت طلب کی ہے۔

مولانا توقیررضا پانچ نومسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروائیں گے
مولانا توقیررضا پانچ نومسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروائیں گے (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 2:15 PM IST

مولانا توقیررضا پانچ نومسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح کروائیں گے (ETV BHARAT)

بریلی: ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عالم دین و اتحاد ملت کونسل کے سربراہ توقیر رضا نے کہا کہ ہمارے پاس کئی ایسے جوڑوں کی درخواستیں آئی ہیں۔جو اسلام قبول کرنا چا ہتے ہیں اور باقاعدہ نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم نے پہلے شروعاتی طور پر پانچ جوڑوں کے نکاح کا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے دو سال تک اس پر پابندی عائد کی تھی کہ کوئی بھی کسی لالچ یا عشق و معاشقہ کے چکر میں اسلام قبول کرنے کے لیے یہاں رابطہ نہ کرے۔ لیکن اب حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 21 جولائی کو پانچ جوڑوں کا اجتماعی نکاح کیا جائے گا۔

یہ وہ جوڑے ہیں جنہوں نے اپنا مذہب پہلے ہی سے تبدیل کر رکھا ہے۔ اب قانونی طور پہ صرف اپنا نکاح کرانا چاہتے ہیں۔ یہ پہلے ہی سے بھارت کے قانون کے مطابق لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں جو کہ اسلام میں ناجائز و حرام ہے۔

مولانا توقیر رضا نے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ بریلی میں گزشتہ کچھ برسوں میں آئے دن یہ واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، کہ مسلم لڑکی نے دوسرے مذہب کے لڑکے سے شادی کی ہے۔میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ کیا ضلع انتظامیہ سے اجازت لیتے ہیں اگر نہیں لیتے ہیں تو پھر ضلع انتظامیہ اس پر خاموشی کیوں اختیار کیے ہوئے ہے، لیکن ہم نے ضلع انتظامیہ کو درخواست دی ہے کہ ضلع انتظامیہ ہمیں اجازت دے اور ہم ان لوگوں کا قانونی طور پر نکاح کرائیں۔

مزید پڑھیں:رامپور میں اعظم نہیں تو سائیکل نہیں:توقیر رضا
انہوں نے کہا کہ یہ وہ جوڑے ہوں ہیں،جو اپنا مذہب پہلے ہی سے تبدیل کر چکے ہیں۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ نکاح کے ذریعے یہ قانونی طور پر مذہب اسلام کے نظام کے تحت جائز رشتے میں زندگی گزاریں۔ انھوں نے کہا کہ، ہم کسی کا مذہب تبدیل نہیں کروا رہے ہیں۔ بلکہ یہ لوگ خود سے ہی اپنا مذہب تبدیل کر کے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔اب اجازت کا انتظار ہے اگر اجازت نہیں ملتی ہے تو اس کے لیے بھی ہم قانونی چارہ جوئی کریں گے اور قانونی طور پر ہم پروگرام منعقد کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.