اجمیر: اتر پردیش کے مشہور خطیب مولانا سید مقیم الرحمٰن قادری اجمیر شریف درگاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔ اس موقع پر انجمن سید زادگان کے ممبر حاجی سید عمران چشتی نے ان کا استقبال کیا اور دربار میں زیارت کرائی۔ مولانا سید مقیم الرحمٰن اور ملک کے نامور نعت خواں نصیر الدین منظر کی درگاہ شریف میں دستار بندی کی گئی اور تبرک پیش کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے ملک کے مسلمانوں کو دین اسلام پر قائم رہنے اور حدیث و قران پر عمل کرتے ہوئے صبر کا دامن تھامے رہنے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ سلطان الہند عطائے رسول حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ نے ہمیشہ آپسی بھائی چارہ اور سچائی کا راستہ بتایا ہے۔ ہمیں بھی ان کی روحانیت کا فیض حاصل کرنا چاہیے اور بزرگوں سے محبت رکھنی چاہیے۔ غور طلب ہے کہ مولانا سید مقیم الرحمٰن اور نور الدین مندر ضلع شاہ پورہ میں درگاہ سید شاہ حسین رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر جشن فیضان اولیاء پروگرام میں شرکت کرنے آئے ہوئے ہیں۔ جہاں درگاہ کمیٹی کی جانب سے عرس کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔