بنگلورو: یوم جمہوریہ کے مناسبت سے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع مساجد و دینی مدارس میں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر خدمت خلق عبادت ہے کے مقصد کے ساتھ مسجد طحہ کے احاطے میں ایک نجی ہسپتال کے تعاون سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس سے سینکڑوں کی تعداد میں ضرورتمند افراد نے استفادہ کیا۔
اس موقع پر مسجد طحہ انتظامیہ کمیٹی و مسجد طحہ بیلت المال کے ذمہداران سمیع اللہ خان، شاہجہان و محمد چاند نے بتایا کہ ایک بڑی تعداد میں مقامی لوگ، جن میں غیر مسلم افراد بھی رہے، اس صحت کیمپ کیمپ کا فائدہ اٹھایا جہاں مختلف امراض کی جانچ کی گئی اور دوائیاں دی گئیں۔
اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ اس ہیلتھ کیمپ میں آنکھوں کا معائنہ، ڈیابتیس و بلڈ پریشر و اسی طرح کئی عام امراض کے متعلق ٹیسٹس کئے گئے اور غریب مریضوں کے لئے مفت چشمے و مفت آپریشن کے بھی اعلان کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام واجد اختر صدیقی کی کتاب کا رسم اجرا
یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد کئے گئے مذکورہ ہیلتھ کیمپ ہیلتھ کیمپ مسجد طحہ کے جذبہ خدمت کو اجاکر کر رہا ہے اور اس طرح کے خدمات ہر مسجد میں اگر منعقد کئے گئے تو یقینی طور پر ایک بڑی تعداد میں غریب طبقات و ضرورتنند افراد ان سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔