ETV Bharat / state

مارگادرسی چٹ فنڈ کی 119ویں برانچ کا افتتاح ایم ڈی شیلجا کرن نے کرناٹک کے کینگیری میں کیا - MARGADARSI CHIT FUND 119TH BRANCH

ایم ڈی شیلجا کرن نے کہاکہ مارگادرسی کرناٹک میں تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی ہے جس کا مقصد صارفین کی بہتر خدمت کرنا ہے۔

مارگادرسی چٹ فنڈ کی 119ویں برانچ کا افتتاح ایم ڈی شیلجا کرن نے کرناٹک کے کینگیری میں کیا
مارگادرسی چٹ فنڈ کی 119ویں برانچ کا افتتاح ایم ڈی شیلجا کرن نے کرناٹک کے کینگیری میں کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2024, 5:49 PM IST

حیدرآباد : مارگادرسی چٹ فنڈ نے بدھ کو کرناٹک کے کینگیری میں اپنی 119ویں شاخ کا آغاز کیا۔ مارگادرسی چٹ فنڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر شیلجا کرن، جنہوں نے کینگیری برانچ کا افتتاح کیا، کہاکہ کرناٹک میں مارگادرسی چِٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2000 میں قدم رکھا تھا، 24 سال سے ریاست کے صارفین کی بے مثال خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مارگادرسی کی 25ویں شاخ بدھ کو کینگری میں افتتاح کیا گیا۔ "کینگیری کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے صرف 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ علاقہ تقریباً شہر کے حدود میں آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ ریاست میں کچھ اور شاخوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ مارگدرسی کرناٹک میں تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔

ایم ڈی شیلجا کرن نے کہا کہ تقریباً 260 بلین ڈالر کے ساتھ کرناٹک ملک کی تیسری سب سے بڑی جی ایس ڈی پی والی ریاست ہےجبکہ بنگلور کا ریاست کی معیشت میں 40 فیصد حصہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور آٹوموٹو سے لے کر الیکٹرانکس، الیکٹریکل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تک مختلف صنعتوں کا مرکز بن گیا ہے۔ مارگادرسی کے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے شیلجا کرن نے کہا کہ "دو تہائی آئی ٹی کمپنیاں کرناٹک میں ہیں، جبکہ یہاں بہت ساری زرعی اور مینوفیکچرنگ کمپنیاں بھی قائم ہے اور بڑے کاروباری ادارے اور صنعتیں ریاست میں بڑے پیمانہ پر کاروبار کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ڈاکٹروں سمیت ملازمین اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ مارگادرسی ہمیشہ ضرورت مند لوگوں کی بروقت مالیاتی مدد کو یقینی بنانے کے لیے بہترین خدمات کےلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سبسکرائبرز کو منتخب کرتے ہیں جو نظم و ضبط کے حامل ہوں اور جن کی ادائیگیاں باقاعدگی سے ہوں تاکہ انہیں بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ایم ڈی شیلجا کرن نے مزید کہا کہ بہت سی رکاوٹوں کے باوجود، مارگادرسی اپنے صارفین کی بہترین خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ "ہم کرناٹک کے لوگوں کے شکر گزار ہیں، جو مہمان نواز، ملنسار، حوصلہ افزا اور معاون ہیں۔ 1962 میں شروع کی گئی مارگادرسی ایک سو فیصد ریگولیٹ کمپنی ہے جو منظم نظام اور شفاف لین دین پر یقین رکھتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ 'وعدہ پر قائم رہنا' خدمات کی بہتر انداز میں فراہمی مارگادرسی کا نصب العین ہے۔ مارگادرسی چٹ فنڈ جنوبی ریاستوں کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں اپنی موجودگی کو مضبوط تر بنارہا ہے، تاکہ افراد اور خاندانوں کو ان کی مالی خواہشات کے حصول کےلئے انہیں بااختیار بنایا جائے۔ کمپنی کا مقصد بہتر مالیاتی خدمات کو لوگوں کے قریب لانا ہے۔

1962 میں اپنے قیام کے بعد سے، مارگادرسی اپنی ساکھ اور بھروسے کے لیے جانا جاتا ہے، جس نے اپنی خدمات کو 60 لاکھ سے زیادہ صارفین تک پہنچایا اور اس کا مجموعی کاروبار 9,396 کروڑ روپئے ہے۔ چھ دہائیوں کے دوران، مارگادرسی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی کوششوں میں خاندانوں اور کاروباریوں کے لیے طاقتور مالی ستون کے طور پر کھڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.