ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شندیش کھالی کی خواتین کے نام پیغام - Mamata Banerjee Big Annoucement - MAMATA BANERJEE BIG ANNOUCEMENT

CM Mamata Announcement on Sandeshkhali شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں سندیش کھالی میں خواتین کی حالت زار پر دکھ ہے۔ ٹی ایم سی سپریمو نے کہا کہ وہ جلد ہی سندیش کھالی علاقہ کا دورہ کریں گی۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شندیش کھالی کی خواتین کے  نام پیغام
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا شندیش کھالی کی خواتین کے نام پیغام ((ETV Bharat))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 11:53 AM IST

بشیرہاٹ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ میں اپنی انتخابی مہم کی تقریر سندیش کھالی کے متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے شروع کی۔ انہوں نے سندیش کھالی کی خواتین کے نام کئی پیغام دئیے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سندیش کھالی میں جو کچھ بھی ہوا اس پر انہیں بے حد دکھ ہے۔ کیونکہ بی جے پی نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے سندیش کھالی کی خواتین کا استعمال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد ہی سندیش کھالی کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گی۔

بشیرہاٹ سب ڈویژن کی سندیش کھالی گزشتہ 5 جنوری سے مختلف وجوہات بنا پر سرخیوں میں ہے۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پہلی بار وہاں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران سندیش کھالی کا بھی دورہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سندیش کھالی کو بی جے پی نے نندی گرام اور سینگور بنانے کی ناکام کوشش کی: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024

وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر بی جے پی پر سندیش کھالی کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ میرا پیغام ماؤں بہنوں کے لیے ہے۔ جو کچھ ہوا اور جس طرح میری ماں اور بہن کی توہین کی گئی اس پر مجھے بہت افسوس ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا نہ ہو۔ بی جے پی کا اصلی چہرہ سامنے آگیا۔ انہوں نے اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.