ETV Bharat / state

غیر فعال آدھار کارڈ کیلئے ممتا بنرجی نے پورٹل کھولا - آدھار کارڈ

Mamata Banerjee Blame آدھار کو لے کر مرکزی حکومت اور بنگال حکومت کے درمیان تنازع جاری ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے آدھار کارڈ کے غیر فعال کئے جانے پر ترنمول کانگریس بی جے پی پر حملہ کررہی ہے۔

غیر فعال آدھار کارڈ کیلئے ممتا بنرجی نے پورٹل کھولا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 6:24 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ پیر کو نوبنومیں ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک پورٹل شروع کر رہی ہے۔ جن کا آدھار غیر فعال ہو چکا ہے وہ پورٹل پر جا کر شکایت درج کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست ان لوگوں کو الگ کارڈ دے گی جن کا آدھار منسوخ کردیا گیا ہےہے۔ تاکہ بینکنگ اور دوسرے کام میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجینے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ انہیں شکایت ملی ہے کہ چند افراد کے آدھاکارڈ کو غیر فعال کردیا گیا ہے ۔انہوں نے چیف سکریٹری بی پی گوپالک کو ہدایت دی کہ ایک جلد سے جلد اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کارروائی کی جائے۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے آدھار کارڈ کے غیر فعال ہونے کی شکایات ملنے کے بعد عام لوگوں کے لیے اس سلسلے میں اپنی شکایات کی اطلاع دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ایک پورٹل تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی۔

بی جے پی شروع سے ہی آدھار کے معاملے کو لے کر بے چین تھی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کی صبح دہلی میں اس پر ایک میٹنگ کی۔ مرکزی آئی ٹی وزیر اشونی ویشنو میٹنگ میں موجود تھے۔بنگال سے ممبر پاریمنٹ اور مرکزی وزیر شانتنو کے علاوہ ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجمدار موجود تھے۔ اس ملاقات کے بعد شانتانونے اس مسئلے کے لیے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سب مکمل تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اس کا حل بھی بتایا۔ تاہم، ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے منصوبہ بندی کرکے آدھار کو غیر فعال کردیا ہے۔ یہ غریب متواس کے شکار زیادہ ہیں ہے۔ دراصل یہ سب ترمیم شدہ شہریت قانون کو لاگو کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ لیکن میں ریاست میں کسی بھی طرح سے ایسا نہیں ہونے دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال کے درجنوں افراد کے آدھارکارڈ کئے جانے پر ممتا بنرجی ناراض

ساتھ ہی ممتا بنرجی نے شکایت کی کہ یہ سارا معاملہ ریاست یا ضلع انتظامیہ کو اندھیرے میں رکھ کر کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ترنمول اس بارے میں الیکشن کمیشن کے پاس جائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.