ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے آشا اور اْنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا - آشا اور اْنگن واڑی کارکنوں

CM Mamata Banerjee Reaction وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے معاوضوں میں اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے آشا اور اْنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 4:29 PM IST

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ایک وزیراعظم نریندر مودی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا سلسلہ جاری رکھا ہے تودوسری طرٖگ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابجرجی ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذوال کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں

اسی درمیان وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بنرجی نے کہا کہ آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے معاوضے میں 750 روپے ماہانہ اضافہ کیا جائے گا۔انہیں ماہانہ8,250روپے ملتے تھے اور اس اضافے سے یہ 9000روپے ہو جائیں گے۔

بنرجی نے کہا کہ آنگن واڑی مددگاروں کے معاوضے میں ماہانہ 500 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔انہیں پہلے ماہانہ6000روپے ملتے تھے اور اس اضافے کے ساتھ یہ بڑھ کر 6,500روپے ہو جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:میں دیدی نمبر ون نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں، ممتا بنرجی

یہ اعلانات بہت زیادہ توقعات کے درمیان بنرجی کے منگل کی رات فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد کیے گئے تھے کہ بدھ کی صبح 10 بجے ان کے پاس کچھ خاص شیئر کرنا ہے۔یہ پیشرفت وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دورے کے دوران دیگر مصروفیات کے ساتھ متعدد میٹرو پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے درمیان ہوئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.