ETV Bharat / state

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو عدالت کی سخت وارننگ - Court warns Sadhvi Pragya Thakur - COURT WARNS SADHVI PRAGYA THAKUR

Malegaon bomb blast case مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں عدالت کا رخ سخت ہوگیا ہے۔ عدالت نے ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو 3 اپریل کو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں غیرضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 10:36 PM IST

مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں گذشتہ کئی ماہ سے خصوصی این آئی اے عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 313/ کے تحت ملزمین کے بیانات کا اندراج کررہی ہے،ملزمین کے بیانات اندراج کرنے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، چند ہی گواہان کے بیانات باقی ہے جن کی بنیاد پرملزمین سے سوالات پوچھے جائیں گے۔گذشتہ جمعرات کوملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ ہو نہیں سکی، آج بھی ملزمہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئی اور اس کے وکلاء کی جانب سے عدالت کو یہ بتایاگیا کہ اس کی طبعیت ناساز جس کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر ہے۔

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکیل جے پی مشراء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ گذشتہ جمعرات کو عدالت میں پیش ہونے کے لیئے بھوپا ل سے بذریعہ ہوائی جہاز ممبئی کے لیئے نکلی تھی لیکن ممبئی پہنچتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی لہذا اسے لیلاوتی اسپتال میں بغرض علاج داخل کرایا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ 3/ اپریل کو عدالت میں پیش ہوگی۔ خصوصی این آئی اے عدالت جج اے کے لاہوٹی نے عدالتی ریکارڈ میں درج کیا کہ 3/ اپریل کو اگر ملزمہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تو اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا جائے گا اور اگر عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا تو پھر ملزمہ کو جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔آج عدالت نے سخت لہجے میں ملزمہ کے وکلاء کو کہا کہ عدالت اپریل کے مہینہ کے آخر تک ملزمین کے بیانات کا اندراج مکمل کرلینا چاہتی ہے جس کے لیئے ملزمین کو عدالت میں حاضر رہنا ہوگا۔ ملزمین کو پیشگی طور پر تاریخیں بتا دی گئی ہیں لہذا عدالت تمام ملزمین کو عدالت میں حاضر رہنا ہوگا۔

ملزمین کے بیانات کے اندراج کے لیئے عدالت نے اپریل ماہ میں دس دن متعین کیا ہے اور تمام ملزمین اور ان کے وکلاء کو ایڈوانس میں تاریخ بتا دی گئی ہے۔
آج عدالت میں دوران سماعت این آئی اے کی جانب سے ایڈوکیٹ اویناس رسال،بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم(جمعیۃ علماء مہاراشٹر)و دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.