ETV Bharat / state

مرادآباد میں محرم کے موقع پر مجلس کا اہتمام - MUHARRAM 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 6:09 PM IST

ضلع مراد آباد کے آزاد نگرمیں واقع امام باڑہ میں محرم کی دوسری تاریخ کو مجلس کا اہتمام کیا گیا۔مولانا محمد حسن سرسیوی نے مجلس کی صدارت کی۔

مرادآباد میں محرم کے موقع پر مجلس کا اہتمام
مرادآباد میں محرم کے موقع پر مجلس کا اہتمام (etv bharat)

مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے آزادنگر میں واقع امام باڑہ میں منعقدہ مجلس کے انعقاد سے قبل محمد عباس حیدر اور ان کے ساتھیوں نے مرثیہ کا اہتمام کیا ۔ سرسی سعادت سے تشریف لائے ہوئے مولانا حسن سرسیوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج محرم کا دوسرا دن ہے۔ محرم کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عزادار امام حسینؓ کی شہادت محسوس ہو رہی ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ کا قافلہ 2 محرم کو کربلا پہنچا۔جس میں بوڑھے، بچے، خواتین اور نوجوان شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین کا مقصد یزید سے جنگ نہیں بلکہ دین اسلام کا صحیح پیغام دینا تھا جو آپ کے نانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر کا اہتمام

مولانا محمد حسن سرسیوی نے مزید کہا کہ یزید اور یزید کے لشکر حق کو ختم کرنا اور ہر قسم کی برائی پھیلانا چاہتے تھے لیکن امام حسین نے فرمایا کہ ان کے نانا کا دین اسلام اور ان کا پیغام ان کی زندگی میں ختم نہیں ہوگا۔ اس مقصد کے لیے امام حسین نے کربلا میں عظیم قربانی دی اور اسلام کو بچایا۔ مجلس کے بعد نعتیہ اور نوحہ خوانی ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.