ETV Bharat / state

مہیلا سیوا سنگھ کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم - Ration Kits Distribution - RATION KITS DISTRIBUTION

احمدآباد میں مہیلا سیوا سنگھ کی جانب سے غریبوں اور ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس اور تحفے تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر تقریبا300 ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کئے گئے جن میں غیر مسلم خواتین بھی شامل تھیں۔

مہیلا سیوا سنگھ کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 10:58 AM IST

مہیلا سیوا سنگھ کی جانب سے ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم

احمدآباد:مہیلا سیوا سنگھ کی صدر شبانہ شیخ نے کہا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں ہم نے 370 ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم کئے ۔ ماہ رمضان المبارک میں دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کو راشن کٹس دئیے جاتے ہیں لیکن ہم نے مسلمانوں کے ساتھ ساٹھ غیر مسلمانوں کو بھی کٹس دیے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم لوگ سروے کرتے ہیں جو غریب بے سہارا، معذور ،بیوہ، طلاق شدہ خواتین ہیں ان کو ہر سال رمضان و عید کا سامان دیتے ہیں اور ایسے بھی ان کی مدد کرنے کے لئے ہم کام کرتے ہیں ۔

وہیں اس موقع پر موجود بی جے پی مائناریٹی سیل گجرات کے جنرل سیکریٹری زین العابدین انصاری نے کہا کہ مہیلا سیوا سنگھ کی جانب سے خواتین کے لئے جو کام کیا جا رہا ہے میں اس کے لئے ان کو۔مباکباد پیش کرتا ہوں۔ ماہ رمضان المبارک میں غریبوں کی مدد کرنا بہت اہم فریضہ ہے۔انہوں نے راشن کٹ تقسیم کر بہت عمدہ کام کیا ہے ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح خدمت خلق کا کام ہوتا رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Kits Distribution In Ahmedabad غریب نواز ریلیف فاونڈیشن کی جانب سے احمدآباد میں سات سو راشن کٹس تقسیم

اس موقع پر غیر مسلم خاتون نے کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہمارا بھی خیال رکھا گیا۔ مسلمانوں کی طرف سے ہماری مدد کی گئی۔ ہماری جیسی 50 ہندو بہنوں کو ڈھونڈ کر ان کو راشن کٹس دئیے گئے ۔ اس کے لئے ہم ان کو شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.