ممبئی: مہاراشٹر وقف بورڈ کو جیسے ہی اس معاملے کی جانکاری ہوئی اُنہوں نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مہاڈا کو انتباہ کیا ہے کہ انکا کوئی حق ہے نہیں اس ملکیت کے بارے میں وہ کوئی نوٹس جاری کرنے یہ کوئی فیصلہ لیں۔موقف بورڈ کے افسر فیاض پٹھان نے کہا کہا بلڈر اسے مہاڈا کے ذریعے خستہ حال کو فہرست میں شامل کر کے ڈیولپ کرنا کا راستہ صاف کر رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس عمارت کی آڈٹ رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عمارت خستہ حال نہیں ہے بلکہ یہ مضبوط ہے۔
وقف بورڈ نے کہا ہے کہ جو ٹرسٹیان ہیں اور بلڈر ہیں عمارت کو بھلے ہی کمزور بتائیں لیکن بلڈنگ بہتر حالت میں ہے بلڈر اور ٹرسٹیان کی اس میں ملی بھاگتا ہے اس لیے وقف بورڈ اس معاملے میں خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:ہورڈنگ کیس میں ریلوے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں
ٹرسٹی یاسر سید نے بتایا کہ اس ملکیت کو اُنکے آباؤ اجداد نے وقف کیا تھا ۔۔ٹرسٹ میں خاندان کے ہی لوگ ٹرسٹی رہے لیکن کچھ لوگوں نے اپنے مفاد کے لیے اسے از سر نو تعمیر کے لیے بلڈر کے ساتھ ہوگئے۔ جب کہ ملکیت وقف کی ہے اس لیے کسی بھی ٹرسٹی کو یہ حق ہی نہیں ہے کہ وہ اس ملکیت کو سعودی بازی کرے۔