ETV Bharat / state

کانپور کے مدرسہ جامع العلوم میں شجرکاری مہم - Plantation Campaign In Kanpur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 11:45 AM IST

کانپور میں واقع قدیم ترین مدرسوں میں سے ایک مدرسہ جامع علوم کے اساتذہ کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مدرسے کے احاطے میں پودے لگائے گئے اور لوگوں سے شجرکاری پر زور دیا گیا۔

کانپور کےمدرسہ جامع العلوم کی جانب سے شجرکاری مہم
کانپور کےمدرسہ جامع العلوم کی جانب سے شجرکاری مہم (etv bharat)

کانپور: ملک کی دوسری ریاستوں کی اتر پردیش کے کانپور سمیت تمام شہروں میں شجرکاری کے عالمی دن منایا گیا۔ اس موقعے پر کانپور میں مدرسہ جامع العلوم کی جانب سے شجرکاری مہم کی شروعات کی۔ اس موقعے پر مدرسہ کے متولی محی الدین خسرو تاج نے کانپور کے بال بھون کے ذمہ داران کے ساتھ شجر کاری کا آغاز کیا۔

مدرسہ کے مہتمم محی الدین خسرو تاج نے بال بھون کے سکریٹری راجیو مہانا، منیجر اندریش ترپاٹھی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شجرکاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام میں پیڑ پودوں کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اور ماحول کو کثافت سے پاک رکھنے کیلئے درخت لگانے پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسی مقصد کے تحت آج بال بھون پھول باغ کے ذمہ داران کے مدرسہ جامع العلوم کے اساتذہ نے کئی پودے لگائے اور ماحولیات کو بہتر بنانے کا پیغام بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں چلڈرن پارک کا افتتاح

مدرسہ جامع العلوم کے مہتمم محی الدین خسرو تاج کا کہنا ہے کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجرکاری کرنے سے کام نہیں چلے گا۔اسے اپنے شیڈول میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے عام لوگوں سے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔جامع العلوم سے جڑے ہوئے علمائے کرام اور سماجی شخصیات تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ماحولیات کو بہتر بنانے میں ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں، یہ وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.