کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات2024 کے پانچویں مرحلے ہونے والی پولنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ ترنمول کانگریس، بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج چوہان مغربی بنگال میں بی جے پی کی امیدوار اگنی مترا پال کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی۔ داتون میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شیوراج چوہان نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ممتا بنرجی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔بنگال میں مافیا راج اور اس ریاست کے بیشتر وزرا بدعنوانی میں مبتلا ہیں۔ریاست میں مختلف کیسز کی جانچ چل رہی ہے۔بنگال کی عوام کو ممتاکی حکومت سے نجات چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ آج مغربی بنگال میں تبدیلی کی لہر آنے والی ہے۔ریاست میں ایک نیا انقلاب شروع ہونے والا ہے۔اس انقلاب میں ٹی ایم سی کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔آپ بنگال کی عوام کو زیادہ دنوں تک ڈرا کر رکھ نہیں سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی 190 تا 195 سیٹوں پر سمٹ جائے گی: ممتا بنرجی - Lok Sabha Election 2024
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں کی گونچ ہے وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کو سب سے ترقیاتی ریاست بنانا چاہتے ہیں اس کے لئے بنگال کے لوگوں کو بی جے پی کو جتانا ہوگا۔