ETV Bharat / state

کوئی کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے: یوسف پٹھان - YUSUF PATHAN STARTS CAMPAIGN - YUSUF PATHAN STARTS CAMPAIGN

Lok Sabha Elections 2024: مرشدآباد کے بہرامپور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ بنارس سے الیکشن لڑتے ہیں۔ کوئی کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔ بہرامپور میں میرا دوسرا گھر بن گیا ہے۔

کوئی کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے:یوسف پٹھان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 5:55 PM IST

Updated : Mar 21, 2024, 7:12 PM IST

کوئی کہیں سے بھی انتخابات لڑ سکتا ہے: یوسف پٹھان

مرشدآباد: مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لیے گہماگہمی جاری ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان مرشدآباد کے بہرامپور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان انتخابی میدان میں قسمت آزمانے کے لئے مغربی بنگال پہنچ چکے ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راونڈر یوسف پٹھان آج مرشدآباد کے بہرامپور پارلیمانی حلقہ پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں نہ صرف ترنمول کانگریس کے رہنما و کارکنان بلکہ کثیر تعداد میں مقامی باشندے بالخصوص نوجوان بھی شامل تھے۔ بہرامپور پارلیمانی حلقے میں انتخابی مہم کے دوران یوسف پٹھان نے مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان نے مقامی لوگوں کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔

یوسف پٹھان نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مجھے بہرامپور سے اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا بھی کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ بہرامپور کے باشندوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ کوئی کہیں سے بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔ اس کے لیے وہ آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے بعد یوسف پٹھان سیاسی پچ پر قسمت آزمانے کے لیے تیار

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی گجرات سے تعلق رکھتے ہیں اور الیکشن بنارس سے لڑتے ہیں۔ میں یہاں لوگوں کی محبت کے لئے آیا ہوں۔ بہرامپور کو میں نے اپنا گھر بنا لیا ہے۔ میں آپ لوگوں کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔ میں یہاں رہنے کے لئے آیا ہوں۔

Last Updated : Mar 21, 2024, 7:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.