ETV Bharat / state

یوسف پٹھان کی انتخابی تشہیر میں ورلڈ کپ کی جیت کو بھنانے کی کوشش، کانگریس کا اعتراض - Lok Sabha Elections 2024

Yusuf Pathan Campaign In Berhampur: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن ہیں۔ پورا ملک اس کا گواہ ہے۔اگر میری تصویر ورلڈ کپ کے ساتھ ہے تو اس میں برا کیا ہے۔ اگر یہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے تو پارٹی میں کئی وکلا ہیں وہ پورے معاملے کو دیکھیں گے

میں ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کا رکن ہوں:یوسف پٹھان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 5:11 PM IST

میں ورلڈ کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کا رکن ہوں:یوسف پٹھان

بہرامپور: مغربی بنگال کے مرشآباد ضلع کے بہرامپور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے تشہیری مہم کے دوران 2011 عالمی کپ کی فاتح ٹیم ہندوستان کا ذکر کرنے پر کانگریس نے سخت اعتراض کیا ہے۔ بہرامپور سے کانگریس کے موجودہ رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی توجہ یوسف پٹھان کی تقریر کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔

یوسف پٹھان نے کہا کہ میرے پاس ورلڈ کپ کے ساتھ ایک تصویر ہے جس کا مطلب ہے کہ میں ورلڈ کپ جیت چکا ہوں۔ ہندوستان میں بہت کم لوگوں کو یہ موقع ملتا ہے۔ بہت کم لوگ ورلڈ کپ کا انعقاد یا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کے لئے کڑی محنت کی۔ برسوں کی جدوجہد کے بعد قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی ملی۔ پورا ملک اس کا گواہ ہے۔ سب اسے قبول کریں گے۔ میری کامیابی ایک سچ ہے۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاہم اگر کوئی قانونی مسئلہ ہے تو اسے میری پارٹی دیکھے گی۔ وہ اس بات کا خیال رکھیں گی کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف پٹھان کا سیاست کے چمپئن کھلاڑی ادھیر رنجن سے مقابلہ - Lok sabha elections 2024

غور طلب ہے کہ بہرام پور پارلیمانی حلقہ میں یوسف پٹھان اور ادھیر رنجن چودھری کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے ۔پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری بہرام پور سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایک بار پورے مرشدآباد میں کانگریس کا دبدبہ تھا۔ 1999سے ادھیر رنجن چودھری بہرامپور سے رکن پارلیمان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.