ETV Bharat / state

بھاگلپور میں خواتین ووٹروں نے جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 4:57 PM IST

Lok Sabha Election Second Phase: بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں ہوئی ووٹنگ کے دوران اقلیتی طبقے کے لوگوں کے ووٹروں میں کافی جوش دیکھا گیا۔ خصوصا خواتین نے اس اپنے حق رائے دہی کا بڑھ چڑھ کر استعمال کیا۔

بھاگلپور میں خواتین ووٹروں نے جمہوریت کے جشن میں بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

بھاگلپور:ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں لوک سبھا انتخابات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ میں خواتین ووٹرز میں جوش و خروش پایا گیا۔ خواتین ووٹرز نے میڈیا کے سامنے اپنی باتیں بے باکی سے رکھی۔ خواتین ووٹروں نے کہا کہ اس بار انتخاب میں مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے، کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے ان کے کچن کا بجٹ بگڑ گیا ہے۔

بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں 23 لاکھ 30 ہزار 678 ووٹرز کی تعداد ہے، جن میں 12 لاکھ 7ہزار 575 ووٹرز مرد ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 22 ہزار 971 ہے۔ مسلمان ووٹروں کی تعداد اس لوک سبھا حقہ میں تقریبا ساڑھے چار لاکھ ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ بدلاؤ چاہتی ہیں، اس لیے کہ مودی حکومت میں مہنگائی اور بے روزگاری بے لگام ہوگئی ہے۔ لہذا مرکز میں ایسی حکومت بننی چاہیے جو اس طرف توجہ دے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں معزز شخصیات اور بالی وڈ اداکارہ نے بھی ووٹ ڈالا

بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں پرامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی اور کہیں سے کسی طرح کے تشدد کی خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔ بھاگلپور میں کل 1085 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں کل 12 امیدوار میدان میں ہیں، لیکن یہاں اصل مقابلہ بی جے پی اور جے ڈی یو امیدووار اجے منڈل اور کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کے درمیان ہے۔ جن کی قسمت آج ای وی ایم میں بند ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.