ETV Bharat / state

بیربھوم سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس افسر دیباسیش داہر کا پرچہ نامزدگی منسوخ - Lok Sabha Election 2024

Lok Sabha Election Second Phase: بیربھوم حلقے سے بی جے پی امیدوار دیباشیس داہر کا پرچہ نامزدگی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس منسوخی کے خلاف دائر درخواست کو فوری سماعت کرنے سے کلکتہ ہائی کورٹ نے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس سیوگنم نے فوری سماعت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 26, 2024, 6:35 PM IST

بیر بھوم سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر دیباسیش داہر کا پرچہ نامزدگی منسوخ

بیربھوم سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس افسر دیباسیش داہر کا پرچہ نامزدگی منسوخ

بیربھوم: ذرائع کے مطابق دیباشیس نے ہائی کورٹ کے سنگل بنچ میں فوری سماعت کے لیے درخواست دی تھی۔ لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کے ڈویژن بنچ سے رجوع کیا۔ لیکن اس بنچ نے دیباشیس کی عرضی کو بھی خارج کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو قبول نہیں کیاجاناچاہیے۔ الیکشن پٹیشن دائر کی جائے۔ الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی سماعت پیر یا منگل کو ہو سکتی ہے۔ لیکن آج سماعت ممکن نہیں۔

گزشتہ جمعرات کو بی جے پی نے بیر بھوم سیٹ کے لیے متبادل امیدوار کا انتخاب کیا۔ دیوتانو بھٹاچاریہ نے بھی بی جے پی نشان کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ اس کے بعد سے ہییہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ دیباشیس کی نامزدگی منسوخ ہو سکتی ہے۔ یہ دستاویزات کے مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو ہی دیباشیس کی نامزدگی منسوخ کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق آئی پی ایس آفیسر کے پاس نو آبجیکشن سرٹیفکٹ نہیں تھا۔

دیباشیس نے منگل کو بیر بھوم حلقہ کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ سابق آئی پی ایس جمعرات کی دوپہر سیتھیا کے پونور گاؤں میں ڈھول بجا کر انتخابی مہم چلا ئی۔ اس وقت دیوتانو سیوری میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر گئے اور بیر بھوم سیٹ کے لیے کمل کے نشان کے ساتھ اپنا کاغذات نامزدگی جمع کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے انہیں نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس مسلمانوں کو ایس سی ریزرویشن دینا چاہتی ہے: جے پی نڈا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ منگل کو بیر بھوم میں ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ سابق آئی پی ایس آفیسر دیباسیش کو ان کی حکومت نے اب تک کلئیرنس نہیں دی ہے۔جمعہ کو نامزدگی کی منسوخی کے بعد دیباشیس نے کہا کہ وہ عدالت سے رجوع کریں گے۔ وہ ہائی کورٹ گئے۔ لیکن چونکہ ہائی کورٹ میں اس کا حل نہیں ہوا ہے، اس لیے ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ سپریم کورٹ جا سکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.