ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024: مہاراشٹر میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Election First Phase مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔لوک سبھا انتخابات کے مدنظر تمام پارلیمانی حلقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات 2024:مہاراشٹر میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 4:10 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024:مہاراشٹر میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری

ممبئی:مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات 2024 میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں انتخابات ہونے ہیں، پہلے مرحلے میں رام ٹیک، بھنڈارا-گونڈیا، ناگپور، گڈچرولی-چیمور اور چندرپور میں ووٹنگ ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں پانچ میں سے چار حلقوں پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوگا۔ جبکہ رام ٹیک میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور پرانی پارٹی کے درمیان لڑائی ہوگی۔

مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں۔ یوپی کے بعد مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سیٹیں ہیں۔ اس لیے یوپی کے بعد مہاراشٹر کو قومی سیاست میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی دوڑ میں تمام پارٹیاں بڑی تیزی سے کام کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے علاوہ ملک بھر میں پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی کل 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

ووٹنگ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہے آج پانچ سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ وہ پانچ سیٹیں رام ٹیک (درجہ فہرست ذات کے لیے مخصوص نشست)، ناگپور (جنرل زمرہ کی نشست)، بھنڈارا-گوندیا (جنرل زمرہ کی نشست)، گڈچرولی-چیمور (شیڈولڈ ٹرائب کے لیے مخصوص نشست) چندر پور (جنرل زمرہ کی نشست) ہیں۔

چندر پور میں مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سدھیر منگنٹیوار اور کانگریس کی پرتیبھا دھنورکر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بھنڈارا-گونڈیا میں بی جے پی امیدوار سنیل مینڈھے کا مقابلہ کانگریس کے پرشانت پڈول سے ہوگا۔ گڈچرولی-چیمور میں بھی بی جے پی کے موجودہ ایم پی اشوک نیتے اور کانگریس لیڈر نام دیو کرسن کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی لائیو اپ ڈیٹس - First Phase Live Updates

اگر رام ٹیک سیٹ کی بات کریں تو کانگریس نے رشمی باروے کو ٹکٹ دیا ہے، جن کا مقابلہ شندے دھڑے کے شیوسینا امیدوار راجو پروے سے ہوگا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) مہاراشٹر میں 21 سیٹوں پر، کانگریس 17 سیٹوں پر، این سی پی (ایس پی) شرد پوار کی پارٹی 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.