ETV Bharat / state

ہم جمہوریت کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں: پونم سنہا - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 4:06 PM IST

Punam Sinha Reacts on Asansol Voters: آسنسول پارلیمانی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا نے کہا کہ ہم جموریت کی حفاظت کے لیے لڑ رہے ہیں۔

جمہوریت کی حفاظت کے لئے ہم لڑ رہے ہیں:پونم سنہا
جمہوریت کی حفاظت کے لئے ہم لڑ رہے ہیں:پونم سنہا (etv bharat)

آسنسول: لوک سبھا انتخابات 2024 میں چوتھے مرحلے کے لیے ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں بردوان ایسٹ، بردوان-درگاپور، آسنسول، بیربھوم، بولپور، راناگھاٹ، کرشن نگر اور بہرامپورمیں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرشدآباد ضلع سمیت مختلف پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی آسنسول پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شترو گھن سنہا کی پونم اہلیہ نے کہا کہ وہ اوپر والے سے اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعا کرتی ہیں۔ گذشتہ الیکشن میں انہیں ریکارڈ ووٹوں سے جیت ملی تھی۔ اس مرتبہ بھی امید کرتے ہیں کہ انہیں کثیر ووٹوں سے کامیابی ملے۔

پونم سنہا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ اس پر ہمیں فخر ہے۔ ہماری لڑائی جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہے۔ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کو ترجیح نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ عام لوگ جمہوریت کی فضا میں کھلی سانس لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری، دوپہر ایک بجے تک 40.32 فیصد پولنگ

انہوں نے کہا کہ آسنسول پارلیمانی حلقے کے لوگوں نے شترو گھن سنہا کو جتانے کا فیصلہ بہت پہلے ہی کر لیا ہے۔ میں بھی آسنسول کے ووٹرز سے متفق ہوں کیونکہ وہ (شترو گھن) ہمشیہ سے ہی عام لوگوں کے درمیان رہے ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح لوگوں کے بہاری بابو بن کر رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.