دارجلنگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا کے تین پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں لوک سبھا کی تین سیٹوں دارجلنگ، بالورگھاٹ اور رائے گنج کے لیے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔عام لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
ریاستی انتخابی محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 272 مرکزی مسلح افواج اور تقریباً 13 ہزار ریاستی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کمیشن نے کہا کہ 51,17,955 سے زیادہ رائے دہندگان، جن میں 25,10,356 خواتین بھی شامل ہیں، تقریباً 5298 پولنگ اسٹیشنوں کے ذریعے مختلف سیاسی جماعتوں کے 47 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں حکمراں ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور بائیں محاذ شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 13 ریاستوں کی 88 نشستوں پر ووٹنگ جاری - Lok Sabha Election 2024
دوسری طرف لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے لوگوں سے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے لوگوں سے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔