ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان شتابدی رائے کے خلاف احتجاج - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 11:48 AM IST

Updated : Apr 16, 2024, 12:14 PM IST

Lok Sabha Election 2024 بیر بھوم لوک سبھا حلقے سے ترنمول کانگریس کی امیدوار شتابدی رائے گزشتہ کچھ دنوں سے انتخابی مہم میں تقریباً ہر جگہ گاؤں والوں کی شکایات اور مطالبات سن رہی ہیں۔ تین مرتبہ کی ممبر پارلیمنٹ شتابدی رائے کو آج عوامی رابطہ مہم کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان شتابدی رائے کو احتجاج کا سامنا

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمان شتابدی رائے کے خلاف احتجاج

کولکاتا: شتابدی رائے انتخابی مہم کے لیے بیر بھوم کے سیتھیا علاقے میںتھیں۔اس درمیان مقامی لوگوں نے ان کے سامنے ہاؤسنگ پراجیکٹس میں کرپشن کی شکایت کی۔ تاہم بیر بھوم کے ترنمول امیدوار نے دعویٰ کیا کہ کسی نے احتجاج نہیں کیا۔ لوگ اسے گھر کی بیٹی اور بہن سمجھ کر اپنے مسائل بتا رہے ہیں۔

دوسری طرف گائوں والوں کےایک طبقے نے شکایت کی کہ ممبر پارلیمنٹ کے سیکورٹی گارڈ نے ان کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نےاحتجاج کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘گائوں والوں کا دعویٰ ہے کہ پینے کے پانی کا مسئلہ عرصہ دراز سے ہے لیکن انتظامیہ نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ یہاں تک کہ گاؤں کی کئی سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔

تاہم شتابدی کا دعویٰ ہے کہ ان کے آس پاس کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ کسی نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں نہیں لیا۔ وہ لوگوں کی باتیں سننے کے لیےیہاں روکی تھیں۔بسواجیت مکوپادھیائے نامی شخص گاؤں والوں کی طرف سے شتابدی سے بات کر رہا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایم پی چلی گئیں۔مگر ان کے جانے کے بعدان کے 'سیکیورٹی عملہ نے انہیں ہراساں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ نے جو کچھ کیا ہے اس کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا۔ شہروں میں 30 فیصد۔ وہ ہمارے ووٹ سے ایم پی بنے۔ لیکن گاؤں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ ہم نے بس اتنا ہی کہا ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2024, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.