ETV Bharat / state

بی جے پی نے کرناٹک میں 28 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا - lok sabha election 2024

Lok Sabha Election 2024 Second Phase: کرناٹک کے ضلع بیدر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں کرناٹک میں بی جے پی کو 28 سییں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔

بی جے پی نے کرناٹک میں 28 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 2:51 PM IST

بیدر : سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار بھگونت کھوبا صرف رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں بلکہ ایک مرکزی وزیر بھی ہیں۔ ان کی جیت سے بیدر کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی دیوالیہ ہو چکی ہے۔ ان کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے۔ کانگریس کو ووٹ دے کر اپنا وقت برباد نہ کریں۔ بی جے پی نے ہمیشہ عوام کے لیے کام کیا ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک بدعنوانی میں ملوث ہو کر دیوالیہ ہو چکی ہے۔ کانگریس پارٹی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے تمام کارکنان گھر گھر جاکر کانگریس پارٹی کی بدعنوانی کے بارے میں جانکاری دیں اور ساتھ ہی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اور ریاست میں بی جے پی حکومت کے دوران نافذ کردہ اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔ کانگریس جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلہ کی لائیو اپڈیٹس

ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹروں کو بی جے پی کی حمایت کرنی چاہیے اور کانگریس کو سبق سکھانا چاہیے۔ انہوں نے ریاست کے تمام 28 حلقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے امیدوار ہر جگہ جیتیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.