کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے دو ضلع کے تین پارلیمانی حلقوں میں بھی لوک سبھا انتخابات 2024 کے مرحلے پہلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے تین پارلیمانی حلقوں علی پور میں دوپہر ایک بجے تک فیصد کے حساب سے پولنگ میں آگے ہے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ 51.58 فیصد رہا۔ کوچ بہار میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.69 فیصد ہے۔ جلپائی گوڑی میں 50.65 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ تینوں مراکز کے لیے کل ووٹ ڈالنے کی شرح 50.96 فیصد ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرشدآباد میں ضلع میں ترنمول کانگریس کے امیدوار ایو طاہر خان اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر یوسف پٹھان کی حمایت میں تشہیری مہم کی قیادت کی۔
مرشدآباد میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کو لے کر بی جے پی پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں ایک پٹاخہ پھٹتا ہے تو این آئی اے ،سی بی آئی اور ای ڈی کو جانچ کے لئے بھیج دیا جاتا ہے لیکن اتر پردیش ، مدھیہ پردیش،راجستھان اور اتر اکھنڈ میں کچھ ہوتا ہے اس پر کسی کی نظریں نہیں جاتی ہے۔
ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی نے کہا اب کی بار چار سو پار ہے۔عام لوگ اگر اپنے ساتھ ہوئی نا انصافی کا بدلہ کے بارے میں سوچ کر ووٹ ڈالیں گے تو بی جے پی کے لئے دو سو پار کرنا بھی مشکل ہو سکتا ہے ۔ہندوستان کے لوگوں بالخص مغربی بنگال کے باشندوں کو اس مرتبہ خوب سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنے کی ضرورت ہے۔آپ کی ایک چھوٹی سے غلطی سے بی جے پی مضبوط ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی لائیو اپ ڈیٹس - First Phase Live Updates
انہوں نے کہاکہ ہماری لڑائی ہندوستان کو بی جے پی کے ہاتھوں سے بچانے کے لئے ہے۔ہماری لڑائی جمہوریت کو بچانے کے لئے ہے۔ہم نے عام لوگوں کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔اسی وجہ سے ہمیں یعنی ترنمول کانگریس کے رہنماوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔