جنوبی 24 پرگنہ: طوفان ریمل سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ کے لیے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے ایک سروے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ہیں، انہیں پندرہ دن کے اندر 1.2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی نے یہ باتیں جمعرات کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے ڈائمنڈ ہاربر حلقے میں روڈ شو کے بعد ایک جلسہ عام میں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی حکومت مدد کے لیے دوسروں پر انحصار کیے بغیر متاثرین کی مدد کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اتوار کی شام کو آنے والے شدید طوفان کے بعد ضلع کے کئی ساحلی علاقوں بشمول کاکڈویپ، نماخانہ اور فریزر گنج میں املاک اور زرعی زمین کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ابھیشیک بنرجی نے بالواسطہ طور پر مرکزی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ابتدائی اندازوں کے مطابق 24 بلاکس اور 79 میونسپل وارڈوں میں تقریباً 15 ہزار مکانات طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جھوٹی گارنٹی نہیں دیتے:ممتا بنرجی
بی جے پی کے لیڈروں کو باہری بتاتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے الزام لگایا کہ زعفرانی کیمپ کبھی بھی بحران کے وقت غریبوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم نے کوویڈ 19 کے دوران مفت کھانا کب تقسیم کیا؟ خطرناک طوفان کے گزر جانے کے بعد ممتابنرجی غریبوں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔لیکن مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ مغربی بنگال کے دورے پر آئے اور ووٹ کے لئے جھوٹی گارنٹی کی بات کہی اور چلے گئے ۔ان سے مغربی بنگال کا کیا لینا دینا۔