ETV Bharat / state

وقف ترمیمی بل 2024 پر احمد آباد کے وکلا کا سمینار - Waqf Amendment Bill - WAQF AMENDMENT BILL

وقف ترمیمی بل 2024 کو ریجیکٹ کرنے کے لیے ملک بھر میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایسے میں احمد آباد میں نظام اوقاف کی جانب سے احمد آباد کے مشہور وکلا حضرات کے ساتھ وقف ترمیمی بل 2024 پر سمینار منعقد کیا گیا۔ اس سمینار میں تین سو سے زائد وکلا نے شرکت کی اور اس بل کی مخالفت کی۔

Ahmedabad Lawyers Protest Against Waqf Amendment Bill 2024
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف احمد آباد کے وکلا کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2024, 4:44 PM IST

احمد آباد: وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف گجرات میں اور خصوصی طور پر احمد آباد شہر میں وکلا کھڑے ہوگئے ہیں۔ اس تعلق سے پروگرام آرگنائز کرنے والے بار کونسل کے رکن اور ایڈووکیٹ گلاب خان پٹھان نے کہا کہ وقف ایکٹ کیا ہے اور وقف ترمیمی بل 2024 کیوں لایا جا رہا ہے؟ اس سے کیا کچھ پریشانی ہو سکتی ہے اور اس کے خلاف کس طریقے سے آواز اٹھانا چاہیے۔ اس تعلق سے تمام طرح کی تفصیلات عوام تک پہنچانے کے لیے ہم نے ایڈووکیٹس کے درمیان ایک پروگرام رکھا اور باقیوں کو تمام طرح کی جانکاری دی کہ کس طریقے سے اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا سکتا ہے اور فی الحال اس بل پر رائے منگائی جا رہی ہے اور اس کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہے۔ وہ رائے کس طریقے سے بھیجنی ہے اسے کس طریقے سے میل کرنا ہے؟ اس کا ڈرافٹ بھی ہم نے بنایا ہے۔ لوگوں میں تقسیم کیا ہے اور جگہ جگہ جا کر اس کے تعلق سے بیداری پیدا کریں گے اور اس کی مخالفت کریں گے۔

وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف احمد آباد کے وکلا کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
Ahmedabad Lawyers Protest Against Waqf Amendment Bill 2024
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف احمد آباد کے وکلا کا احتجاج (ETV Bharat Urdu)
اس معاملے پر ایڈووکیٹ اقبال شیخ نے کہا کہ بہت ہی کم وقت میں اتنی بڑی تعداد میں وکلا حضرات ایک جگہ اکٹھا ہوئے اور وقف ترمیمی بل پر بات رکھی۔ اسے تفصیل سے سمجھا۔ یہ بہت ہی قابل تعریف ہے کہ پورے ملک سے اس بل کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احمد اباد کے لوگ بھی اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ وکیل بھی اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آج جمع ہوئے ہیں اور اپنی رائے بھیج رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم جے پی سی کمیٹی کو بھی اپنی رائے بھیجیں گے اور دہلی بھی وکیلوں کی ٹیم جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال میں وقف ترمیمی بل کے خلاف مہم زوروں پر - WAQF AMENDMENT Bill

اس تعلق سے سینیئر وکیل خورشید احمد سید نے کہا کہ وقف ترممی بل 2024 پہلی سیڑھی ہے۔ آگے یہ لوگ یو سی اور دیگر قانون بھی لا سکتے ہیں۔ یہ بل پوری طریقے سے سیاسی بن گیا ہے اور سیاست کی وجہ سے اس بل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ہم جے پی سی کو رائے بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.