کولکاتا:لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔
تمام سی سیاسی جماعتیں مختصر مدت میں زیادہ سے زیادہ تشہیری مہم کے ذریعہ ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔بائیں محاذ بھی عام لوگوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
اسی سلسلے میں کانگریس اور بائیں محاذ کی دونوں قیادتوں نے زخم پر مرہم لگاتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا عزم کیا ہے۔جنوبی کولکتہ کانگریس کے صدر پردیپ پرساد نے سائرہ شاہ حلیم کو حمایت کا یقین دلایا
جنوبی کولکاتا ضلع کانگریس کے بھوانی پور پارٹی دفتر میں ایک میٹنگ ہوئی۔اس موقع پر امیدوار سائرہ شاہ حلیم اور ان کے شوہر ڈاکٹر فواد حلیم بھی موجود تھے ۔ مقامی سی پی ایم لیڈر ستیہ برتا گھوش پہلے سے موجود تھے۔ علاقہ کی کانگریس قیادت بھی ضلع صدر پردیپ پرساد نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:سائرہ شاہ حلیم کا ایک بار پھر پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام - Lok Sabha Elections 2024
سی پی ایم کے رہنما ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ کولکاتا کے لوگ وقت کے تقاضے کے مطابق متحد ہو گئے ہیں۔ ترنمول اور بی جے پی کو شکست دینے کے لیے بائیں محاذ کانگریس اتحاد وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔