ETV Bharat / state

ونیش پھوگاٹ کے خلاف سازش کی گئی: چودھری نریش ٹکیت - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

بالیان کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت نے کہاکہ ونیش پھوگاٹ کا استقبال کرنا چاہیے۔ بھلے ہی وہ تمغہ نہیں جیت سکیں لیکن وہ بہادر لڑکی اور استقبال کی مستحق ہے۔

ونیش پھوگاٹ کے خلاف سازش کی گئی :چودھری نریش ٹکیت
ونیش پھوگاٹ کے خلاف سازش کی گئی :چودھری نریش ٹکیت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 2:28 PM IST

ونیش پھوگاٹ کے خلاف سازش کی گئی :چودھری نریش ٹکیت (etv bharat)

مظفر نگر: ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کے معاملے کو لے کر پیرس اولمپک فیڈریشن کی ملک بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پورا ملک ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں متحد نظر آرہا ہے۔

کھاپ چودھری بھی بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔بالیان کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ 99 فیصد لوگوں کا ماننا ہے کہ ونیش پھوگٹ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ اگر وہ طلائی تمغہ جیت کر لاتی تو وزیراعظم کی توہین ہوتی۔ وہ کہتے ہیں کھلاڑیوں کی مخالفت کے باوجود گولڈ میڈل جیتتی تو ہندوستانی حکومت کے لیے شرم کی بات ہوتی۔ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہوتی لیکن حکومت کے لیے شرم کی بات ہوتی مجموعی طور پر ہم یہی کہیں گے کہ اس لڑکی کے ساتھ بہت دھوکا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ونیش پھوگاٹ پر پیرس میں سماعت مکمل، فیصلے میں مزید تاخیر -

انہوں نے کہاکہ ہم انہیں ریٹائر نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پورا ہندوستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایک کمزور آدمی ہی ریٹائر ہونے کی بات کرتا ہے۔ وہ بہت بہادر لڑکی ہے۔ عوام کی نظروں میں ان کی عزت بڑھی ہے۔ کسی کھلاڑی کو اپنا حوصلہ نہیں کھونا چاہیے۔ وہ گولڈ میڈل کی حقدار ہے لیکن پھر بھی وہ سلور میڈل لے کر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.