گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کے سنتراش واڈی میں موجود خواجہ بندہ نواز ٹرف گرونڈ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کا ایک بڑا کرکٹ گراؤنڈ مانا جاتا ہے۔ یہاں پر ہر چارسال میں انڈر 14 گولڈ کپ کرکٹ ،ہاکی،اور فٹ بال کے ٹورنامنٹز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔انتمام سرگرمیوں کا مقصد اس خطے سے قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔
اس گراونڈ میں ڈے نائٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے پوری سہولت موجود ہے۔میدان میں سہولیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے خواجہ بندہ نواز ٹرف گرونڈ پر فلڈ لاٹس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز،شری شرن بسپا جی،کنیز فاطمہ، رکن اسمبلی گلبرگہ شمال،الم پربھو پاٹل رکناسمبلی گلبرگہ جنوب ، محمد اظہر الدین (سابق انڈین کپتان) اور دیگر سیاسی، سماجی،ملی و مذہبی لیڈران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ورنگل: معشوق ربانی درگاہ تمام مذاہب کے لوگوں کی بڑی تعداد میں حاضری
اس موقع پر حافظ سید علی الحسینی صاحب نے بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں کھیل کود کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔نوجوان کھلاڑیوں کے کھیل کود کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائٹی،خواجہ بندہ نواز ہاؤز آف اسپورٹس اور خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کی کاویش بے مثال اور لاجواب خدمات ہیں۔