ETV Bharat / state

ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کے انتقال پر خالد رشید فرنگی محلی کا اظہار تعزیت

Shafiqur Rehman Barq Passed Away: مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق اترپردیش کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک تھے، جو ہمیشہ سوشلزم سے وابستہ رہے، مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و زیادتی، ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔

Shafiqur Rehman Barq Passed Away
ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کے انتقال پر خالد رشید فرنگی محلی کا اظہار تعزیت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 3:33 PM IST

Updated : Feb 27, 2024, 3:55 PM IST

لکھنؤ: سنبھل سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق 94 برس کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ انہوں نے ایک طویل علالت کے بعد آج مرادآباد کے ایک نجی ہسپتال میں آخری سانس لی۔

اس موقع پر اسلامک سینٹر آف انڈیا کے سربراہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شفیق الرحمن برق نے سماجی اور سیاسی میدان میں جو خدمات انجام دی ہیں اسے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق پارلیمان میں سب سے بزرگ رکن پارلیمنٹ تھے۔

انہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ قوم اور سماج کے مسائل کو بلند کیا۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق اترپردیش کے قدآور رہنماؤں میں سے ایک تھے، جو ہمیشہ سوشلزم سے وابستہ رہے، مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و زیادتی، ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔ وہ بے خوف ہو کر کے سیاست کی میدان میں اپنی حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوتے رہے۔ ان کے جانے سے سماجی اور سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر ہے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کو سماجوادی پارٹی نے 2024 عام انتخابات کے لیے سنبھل سے امیدوار بنایا تھا لیکن طویل علالت کے بعد آج انہوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ کچھ دنوں قبل اکھلیش یادو نے بھی ہسپتال میں پہنچ کر ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کی عیادت کی تھی۔

Last Updated : Feb 27, 2024, 3:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.