ETV Bharat / state

ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مقررہ مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت - Housing Project In Karnataka

ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر ضمیر احمد خان نے سلم ڈیولپمنٹ بورڈ کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے غریبوں کے لئے بنائے جانے والے گھروں کے تعمیراتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مقررہ مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت
ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مقررہ مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 1:36 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک حکومت میں وزیر اقلیتی بہبود ضمیر احمد خان نے بیدر ضلع پنچایت دفتر ہال میں ضلع پنچایت بیدر کی جانب سے منعقدہ میٹنگ کے دوران ہاؤسنگ، محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔اس میٹنگ نے وزیر نے محکمہ ہاوسنگ اور وقف بورڈ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

رہاستی وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ بیدر میں 2150 مکانات الاٹ کئے جائیں گے۔ تعمیر کیے جانے والے مکانات کو معیاری رکھا جائے۔ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ مکانات تعمیر کیے جائیں۔اس منصوبے سے لوگوں کا فائدہ ہوگا اور اس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مقررہ مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت
ہاؤسنگ پروجیکٹ کو مقررہ مدت پر مکمل کرنے کی ہدایت (etv bharat)

اسی موقع پر ریاستی وزیر کو راجیو گاندھی ہاؤسنگ کارپوریشن کی طرف سے الاٹ کیے گئے مکانات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر نے وقف عدالت میں جمع کرائی گئی درخواستوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی ۔وقف عدالت میں زیر التوا معاملے کو بھی جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت دی

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں وقف عدالت کا انعقاد، 170 سے زائد عرضیاں وصول

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مقررہ مدت میں کوئی تصفیہ نہ کیا گیا تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وقف بورڈ کے چیئرمین انور باشا نے کہا کہ وقف بورڈ کی جائیداد پر بہت سارے سروے کا کام زیر التوا ہے اور اسے جلد از جلد کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.