ETV Bharat / state

کرناٹک کے کابینہ وزیر ضمیراحمد خان کے یوم پیدائش پر اجمیر درگاہ میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام - Karnataka Delegate In Ajmer Sharif - KARNATAKA DELEGATE IN AJMER SHARIF

ریاست کرناٹک حکومت میں کابینہ وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے جنم دن کے موقعے پر بنگلورو سے اجمیر پہنچے 15 ممبران کے وفد نے درگاہ میں چادر پیش کرتے ہوئے حاضری دی۔

اجمیر شریف کی درگاہ پر وزیر ضمیراحمد خان کا جنم دن منایا گیا
اجمیر شریف کی درگاہ پر وزیر ضمیراحمد خان کا جنم دن منایا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 2:06 PM IST

اجمیر شریف کی درگاہ پر وزیر ضمیراحمد خان کا جنم دن منایا گیا (etv bharat)

اجمیر: کرناٹک حکومت میں کابینہ وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کا جن دن کے موقعے پر عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

بنگلور ایس کے آر مارکیٹ کے عہدیدار و سماجی کارکن ناظمہ ایوب خان نے عقیدت کی چادر پیش کی ہے۔ اس خاص موقعے پر عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ بنگلورو سے اجمیر پہنچے 15 ممبران کے وفد نے درگاہ میں چادر پیش کرتے ہوئے حاضری دی۔

سابق چیئرمین ناظمہ ایوب خان کے مطابق ہر سال یکم اگست کو کرناٹک کے مسلم لیڈر چامراج پیٹ اسمبلی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے بی زیڈ ضمیر احمد خان کا یوم پیدائش اجمیر میں منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمیراحمد کو کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ بنانے کے لئے اجمیر شریف میں خصوصی دعا -

بی زیڈ ضمیر احمد خان کرناٹک کی موجودہ حکومت میں ہاؤسنگ وقف اور اقلیتی بہبود وزیر ہیں۔ ایسے میں اب حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے دربار میں ان کے لیے مستقبل میں نائب وزیراعلیٰ بننے کی خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔ اس موقعے پر درگاہ کے خادم سید سلیم بنا چشتی نے بنگلور کے 15 ممبران کے وفد کو زیارت کرائی اور دستار بندی کر کے دربار کا تبرک پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.