ETV Bharat / state

کانگریس کا اقلیتوں کا لون معاف کرنے کا مطالبہ - کرناٹک کا پردیش کانگرس کمیٹی

Congress Leader React کرناٹک کانگرس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نثار احمد نے ریاستی حکومت کو اقلیتی طبقوں کو دیے گئے لون کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لون کی ادائیگی کے لیے بچوں کو فون کرکے پریشان کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کا اقلیتوں کے لون معاف کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 12:50 PM IST

کانگریس کا اقلیتوں کے لون معاف کرنے کا مطالبہ

بیدر: کرناٹک کا پردیش کانگرس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر نثار احمد نے عنقریب آنے والے بجٹ میں وزیراعلیٰ اور اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد خان اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے اقلیتوں کو جو لون دیا گیا تھا، اس کو معاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر ڈاکٹر قمرالاسلام جب اقلیتی امور کے وزیر تھے تو انہوں نے ملی مسائل کو دیکھتے ہوئے کرناٹک مائنارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے لئے گئے لون کو معاف کیا تھا جس سے ریاست میں ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:سول سوسائٹی گروپ کا 2024 کے انتخابات کے لیے عوامی منشور جاری

اسی طرح ہم ضمیر احمد خان ریاستی اقلیتی وزیر سے یہ گزارش کرتے ہیں کہ پہلی فرصت میں لون معاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک مائنارٹی ڈیولپمنٹ کی جانب سے اعلی تعلیم کے لیے بیرون ممالک میں جا کر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے فیس ادا کرنے کا اہتمام کریں۔ نثار احمد نے آنے والے بجٹ میں کرناٹک کے وزیراعلی و اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مائنارٹی کمیشن کی جانب سے اقلیتوں کو دیے گئے لون کو معاف کریں۔ اس سے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ اس سے عام لوگوں کا حکومت پر اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.