ETV Bharat / state

یوپی کی دو تصویر: وارانسی میں شیو بھکتوں کا پھول سے استقبال، مظفرنگرمیں کانوڑیوں کا توڑ پھوڑ - Kanwar Yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 8:05 PM IST

Updated : Jul 22, 2024, 10:33 PM IST

وارانسی میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے ساون کے پہلے پیر کو پھولوں کی بارش کرکے شیو بھکتوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ یہ کاشی ہے یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ وہیں مظفر نگر میں کانوڑیوں نے ایک کار اور ڈھابے میں توڑ پھوڑ کی۔

Muslims welcome Shiva devotees with flowers in Varanasi
یوپی کی دو تصویر: وارانسی میں شیو بھکتوں کا پھول سے استقبال، مظفرنگرمیں کانوڑیوں کا توڑ پھوڑ (Etv Bharat)

وارانسی: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے پوری ریاست میں بالخصوص کانوڑ کے راستوں پر دوکانوں کے باہر نیم پلیٹ لگانے کا فرمان جاری کیا گیا تھا۔ جس سے اپوزیشن سمیت سماجی تنظیموں نے سخت اعتراض کا اظہار کیا تھا اور اب سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

یوگی حکومت کے اس فیصلے کے باوجود کاشی نے بھائی چارے کا ایک شاندار نظارہ پیش کیا۔ جب بنارس میں مسلم برادری کے لوگوں نے شیو بھکتوں پر پھول برسا کر استقبال اور شدید گرمی میں ان کو پانی کی بوتلیں دے کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وارانسی میں، مسلم کمیونٹی کے لوگ وشوناتھ مندر کے قریب قطار میں کھڑے ہوئے اور بابا وشواناتھ کے دیدار کے لیے آئے شیو عقیدت مندوں پر پھول نچھاور کیے۔

مسلم کمیونٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باہر دکانوں کا نام لکھا ہے یا نہیں۔ ہم ان شیو بھکتوں کا استقبال کر رہے ہیں جو بنارس آئے ہیں۔ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کاشی کے لوگ تمام مذاہب کے ساتھ رہتے ہیں۔

وہیں یوپی کی دوسری تصویر میں مظفر نگر میں کانوڑیوں نے زبردست ہنگامہ کیا جہاں کانوڑ یاترا میں خلل ڈالنے کے الزام میں ایک کار میں توڑ پھوڑ کی اور کار ڈرائیور کو زد وکوب کیا۔ اس کے علاوہ شری لکشمی نامی ڈھابے پر کھانے میں پیاز ڈالنے کے الزام میں توڑ پھوڑ کی۔کانوڑیوں کا الزام تھا کہ کار سوار نے ان کے ایک ساتھی کو ٹکر مار دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کانوڑ یاترا کے دوران دکانوں پر نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ نے احکامات پر لگائی عبوری روک

نام کی تختیاں لگانے کا یوگی حکومت کا حکم غیر آئینی ہے: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مختلف رہنماوں کا ردعمل

Last Updated : Jul 22, 2024, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.