ETV Bharat / state

رکن اسمبلی سومین رائے بی جے پی میں واپس

MLA Soumen Roy Return To BJP بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے کالیا گنج سے ممبر اسمبلی سومین رائے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں واپس آگئے ہیں۔ بدھ کو بدھان نگر دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے پارٹی میں واپسی کا اعلان کیا۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 8:08 PM IST

رکن اسمبلی سومین رائے بی جے پی میں واپس
رکن اسمبلی سومین رائے بی جے پی میں واپس

کولکاتا:بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سومین نے کہاکہ میں نے دباؤ میں پارٹی تبدیل کی تھی۔ اگرچہ میں ترنمول میں گیا تھا، میرا دل بی جے پی میں تھا۔ میں حکمران جماعت میںکام نہیں کر سکتا تھا۔ تو میں واپس آگیا۔

سومن نے 2021 کے اسمبلی انتخابات کے بعد اسی سال 4 ستمبر کو بی جے پی چھوڑ کر ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ وہ سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں حکمراں پارٹی میں شامل ہوئے۔ پارتھوچٹرجی اساتذہ گھوٹالہ میں گرفتار ہونے کے بعد فی الحال جیل میں ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق راجونشی ممبر اسمبلی سومین پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اننت مہاراج کے مشورہ پر اپنی پرانی پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ وہ گزشتہ تین مہینوں سے شوبھندو ادھیکاری کے رابطے میں تھے۔ اس کے بعد بدھ کو پارٹی دفتر میں ممبر اسمبلی کے ساتھ میٹنگ میں سومین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

ترنمو ل کانگریس میں شامل ہونے کے بعد سومین کو مغربی بنگال ترنمول پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن کا صدر بنایا گیا۔ تاہم تنظیم کے ورکنگ صدر پلاش سندھوکھا نے کہا کہ ان کے پاس ان کی پارٹی تبدیل ہونے کی خبر نہیں ہے۔ حکمراں جماعت کے ذرائع کے مطابق وہ حال ہی میں پارٹی کے پروگراموں میں نظر نہیں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤکی ٹیلے والی مسجد معاملے میں مسلم فریق کے خلاف فیصلہ

شمالی دیناج پور سے بی جے پی کے دو ممبر اسمبلی کامیاب ہوئے تھے۔ سومین اور دوسرا کرشنا کلیانی۔ دونوں نے ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ سومین بی جے پی میں واپس آگئے ہیں، کرشنا ابھی تک ترنمول کانگریس میں ہیں۔ وہ قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.