ETV Bharat / state

عدالت میں جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کا آخری دن، منگل کو استعفیٰ دیں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 8:27 PM IST

Abhijit Gangopadhyay React اپنے سخت فیصلے کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے کل اچانک اعلان کیا تھا کہ پیر کو عدالت میں آخری دن تھا اور وہ منگل کو استعفیٰ دے دیں گے۔

عدالت میں جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے کا آخری دن،منگل  کو استعفیٰ دیں گے

کولکاتا: جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے نے قبل از وقت ریٹائرڈ منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں قسمت آزمائی کریں گے۔انہوں نے اپنے آخری دن مشرقی مدنی پور کے جج کے خلاف فیصلہ سنایا ۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے اس ضلع کے جج کو برخاست کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ رپورٹ دیکھ کر قانونی کارروائی کی جائے۔ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ اس ضلع سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے ضلع جج کے خلاف بہت اہم الزامات لگائے ہیں۔ میں چیف جسٹس سے درخواست کروں گا کہ رپورٹ دیکھیں اور قانونی کارروائی کریں۔انہوں نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ وہ اگلے منگل کو مستعفی ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ بڑے میدان میں جانے والا ہے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک سیاسی میدان ہے۔ تاہم جج نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اتوار کو کس پارٹی میں جا رہے ہیں۔ اس کے بعدسے ہی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جج نے خود کچھ قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی طرح سے ترنمول کانگریس میں نہیں جارہے ہیں، کسی دوسری پارٹی میں نہیں جائیں گے۔ اور وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے پر بھی غور کریں گے اگر وہ پارٹی انہیں نامزد کرتی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق وہ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے امیدوار مشرقی مدنی پور کے تملوک حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔ دیبیندو ادھیکاری اس وقت ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ان کے بڑی بھائی شوبھندو ادھیکاری بی جے پی لیڈر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بہار نے کئی دہائیوں کی خاندانی سیاست کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے: مودی

جج شپ کے آخری دن کلکتہ ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں کئی جذباتی لمحے دیکھنے کو ملے۔ جج کے کمرہ عدالت میں بیٹھنے کے بعد ایک وکیل نے کہا کہ ہمیں چھوڑ کر مت جائیں جج نے کہا میرا کام ہو گیا ہے۔ اب کوئی اور کام کرناہے۔ اس کے بعد انہوں نے حکم دیا کہ میں سارے کیس چھوڑ رہا ہوں‘‘۔ایک اور وکیل نے کہاکہ ہمارے لیے یوم سیاہ۔ جج نے کہاکہ یرا کام یہاں ہو گیا ہے۔ اب میں نے کچھ اور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے بعد جج نے ڈسٹرکٹ جج کے خلاف حکم دیا۔ اس درمیان ایک عورت ان کے پاس آئی اور ہاتھ پاؤں جوڑ کرکہا کہ آپ عدالت چھوڑ کر نہ جائیں ۔جناب آپ کیوں جا رہے ہیں؟ یہ ہمارے لیے ایک مندر ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.