ETV Bharat / state

جھارکھنڈ وزیراعلیٰ چمپئی سورین کی کانگریس سربراہ سے ملاقات - چمپئی سورین

Champai Soren meets Kharge کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ آج جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ چمپئی اور کانگریس جھارکھنڈ کے قائدین کے ساتھ مل کر ایک بار پھر سے آمرانہ حکومت کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ ہم جھارکھنڈ میں ترقی پسند، عوامی بہبود اور سماجی انصاف کا سفر جاری رکھیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 18, 2024, 8:44 PM IST

نئی دہلی: جھارکھنڈ کے نومنتخب وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے اتوار کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے ملاقات کی اور اس دوران کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج جی اے میر اور ریاستی صدر راجیش ٹھاکر بھی موجود تھے۔

کھڑگے نے ٹویٹر پر کہا کہ "جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ چمپئی سورین، کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج جی اے میر اور ریاستی صدر راجیش ٹھاکر آج میری رہائش گاہ پر مجھ سے ملنے آئے۔" میٹنگ کے بعد سورین نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 16 فروری کو اپنی کابینہ کی توسیع کے بعد وہ آج پہلی بار دہلی آئے اور کھڑگے کے گھر ان سے ملاقات کی۔

کابینہ میں ان کی شمولیت کو لے کر کانگریس ایم ایل ایز کی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ "یہ کانگریس پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، وہ اسے اپنی مرضی کے مطابق حل کریں گے۔ مجھے اس بارے میں کچھ کہنا نہیں ہے۔" جے ایم ایم اور کانگریس کے درمیان سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔

قبل ازیں جھارکھنڈ کانگریس صدر نے کہا کہ چمپئی سورین ریاست میں حکومت بنانے کے بعد پہلی بار کھڑگے سے ملاقات کے لئے یہاں آئے ہیں اور کھڑگے سے ملاقات کے بعد وہ دیگر کانگریس لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ جھارکھنڈ میں کانگریس ایم ایل اے کی ناراضگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ: چمپائی حکومت نے فلور ٹیسٹ پاس کر لیا، حق میں 47 اور مخالفت میں 29 ووٹ پڑے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.