ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: چمپائی حکومت نے فلور ٹیسٹ پاس کر لیا، حق میں 47 اور مخالفت میں 29 ووٹ پڑے - جھارکھنڈ میں آج فلور ٹیسٹ

Champai Soren Govt Wins majority: جھارکھنڈ کی نئی حکومت نے فلور ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں چمپائی سورین نے اکثریت ثابت کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 8:14 AM IST

Updated : Feb 5, 2024, 2:30 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلی چمپائی سورین کی قیادت میں ریاست کی نو تشکیل شدہ حکومت نے ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فلور ٹیسٹ پاس کر لیا۔

ہیمنت سورین کے استعفیٰ کے بعد چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس کے بعد گورنر نے انہیں 10 دن کے اندر ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا۔ پانچ فروری کو انہوں نے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا اور اس خصوصی اجلاس میں چمپائی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔

چمپائی سورین نے اسمبلی میں پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ان کی حکومت کے پاس اکثریت ہے۔ اسی سلسلسے میں بلائے گئے خصوصی اجلاس میں بھی انہوں نے اپنی اکثریت ثابت کر دی۔ اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران جماعت کو کل 47 ووٹ ملے جب کہ اپوزیشن کو محض 29 ووٹ ملے۔ سابق سی ایم ہیمنت سورین بھی اس خصوصی سیشن میں فلور ٹیسٹ میں حصہ لینے آئے تھے۔ ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ چمپائی سورین کافی خوش اور پرجوش نظر آئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس وقت جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 29 ایم ایل اے، کانگریس کے 17، سی پی آئی (ایم ایل) اور راشٹریہ جنتا دل کے ایک ایک ایم ایل اے ہیں۔ اس میں راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے ستیانند بھوکتا نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ کانگریس کے 17 ایم ایل اے ہیں جن میں سے عالمگیر عالم نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے 29 ارکان میں سے چمپائی سورین نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ ان تینوں لوگوں نے حلف لیا اور حکومت بنائی اور اس کے بعد گورنر نے انہیں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ میں کل فلور ٹیسٹ، حکمراں اتحاد کے ارکان اسمبلی حیدرآباد سے رانچی روانہ

مودی اپوزیشن کو ڈرا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں: کھڑگے

دھنباد: نیائے یاترا میں لوگوں کا ہجوم، راہل نے کہا کانگریس نفرت کے بازار میں محبت کی دکان۔۔۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 2:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.