ETV Bharat / state

ہجومی تشدد کے حوالے سے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم - Protest Against Mob Lynching

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 7:42 PM IST

میرٹھ میں سماجی تنظیم جنوادی لیکھک سنگھ کی جانب سے ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات میں اضافہ کے خلاف صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم دیا گیا۔انہوں نے ہجومی تشدد کے واقعات پر جلد سے جلد قابو پانے کا مطالبہ کیا۔etv bharat

ہجومی تشدد کے حوالے سے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
ہجومی تشدد کے حوالے سے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم (etv bharat)

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سماجی تنظیم جن وادی لیکھک سنگھ کی جانب سے ضلع کلکٹریٹ آفس پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے ذریعے ملک میں تشویشناک طریقے سے بڑھ رہے ہجوم تشدد کے واقعات پر فوری طور پر لگام لگانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع ہاتھرس میں ستسنگ کے موقع پر ہوئے حادثے کو بھی روکنے کی اپیل کی گئی ہے۔نام ہزاروں معصوم لوگوں کو ورغلا کر ان کو آشرواد کے بہانے پیدا ہوئی افراتفری میں سینکڑوں بے گناہوں کو اپنی جان گنوا ی پڑی ایسے پاکھنڈی باباؤں سے نجات دلانے اور ایسے باباؤں کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

ساتھ ہی اس حادثے میں مارے گئے تمام لوگوں کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے نقد و سرکاری نوکریاں دیے جانے کی مانگ کی گئی. وہیں دوسری جانب ملک میں کہیں مذہب کے نام پر تو کہیں ذات برادری کے نام سے ہجوم تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر سے تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تین نئے قوانین کے خلاف آل انڈیا لائیر یونین کا میرٹھ میں احتجاج

ملک میں پنپ رہی مذہبی منافرت کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تبھی ملک میں محبت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔اس طرح کے تمام غیر سماجی واقعات کو روکنے کے لیے تنظیم کے اراکین نے ایک میمورنڈم میرٹھ ڈی ایم کے ذریعے صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.