ETV Bharat / state

گیا میں آج تیجسوی یادو کی جن وشواس یاترا - جن وشواس یاترا آج گیا میں

Tejashwi Yadav in Gaya: تیجسوی یادو کی یاترا آج گیا پہنچے گی۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے گاندھی میدان پہنچ کر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ سیٹی ایس پی نے کہا کہ سکیورٹی کا پختہ انتظام ہوگا اور پولیس کی تعیناتی بڑی تعداد میں ہوگی۔

Tejashwi Yadav's Jan Vishwas Yatra will be in Gaya today

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 10:04 AM IST

گیا: بہار میں حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو جن وشواس یاترا پر ہیں۔ آج 24 فروری کو اس یاترا کے تحت تیجسوی یادو گیا دورے پر ہیں۔ یہاں صبح 10 بجے سے تاریخی میدان گاندھی میدان میں یاترا کے تحت جلسۂ عام ہوگا۔ اس میں تیجسوی یادو سمیت آر جے ڈی کے کئی بڑے رہنما شامل ہوں گے اور خطاب کریں گے۔ گاندھی میدان میں جلسۂ عام کو لے کر تیاریاں پوری کر لی گئی ہیں۔ صبح 10 بجے سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ آر جے ڈی کے رہنما وشوناتھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسۂ عام میں بڑی تعداد میں گیا کے لوگ شرکت کریں گے کیونکہ سبھی بی جے پی اور جے ڈی یو کی حکومت سے پریشان ہیں۔ بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت نے سترہ ماہ میں نہ صرف بڑے ترقیاتی کاموں کو کیا بلکہ تین لاکھ سے زیادہ بےروزگاروں کو سرکاری ملازمت میں بحال کیا۔ یہ ایک بڑا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کا 'اعتماد' جیتنے کے لیے تیجسوی کی یاترا، عوامی رائے کو پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں نتیش: تیجسوی
انہوں نے کہا کہ 17 سال کی مدت میں این ڈی اے کی حکومت نے جو کام نہیں کیا وہ گزشتہ 17 ماہ میں عظیم اتحاد کی حکومت نے کر کے دکھایا ہے۔ وہیں تیجسوی یادو کی آمد اور جلسۂ عام کے تعلق سے گاندھی میدان پہنچ کر سٹی ایس پی پریرنا کمار، صدر ایس ڈی اور اور اے ڈی ایم سمیت دیگر افسران نے جائزہ لیا، خاص کر حفاظتی نقطۂ نظر سے کچھ کمیوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں کو دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جائزہ لینے آئی تھیں کہ کہیں سکیورٹی میں کوئی کمی نہیں ہو اور جہاں کوئی کمی ہو تو اسے دور کیا جاسکے۔ ٹریفک کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ جلسہ میں آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔ آج ان سب چیزوں پر حتمی جائزہ لیا گیا ہے اور اس حوالہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حسب ضرورت پولیس جوانوں کی بھی تعیناتی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.