ETV Bharat / state

فیروز قریشی قتل معاملہ: جمعیت کے وفد کی شاملی ایس پی سے ملاقات - jamaat Ulema Hind Delegation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 2:31 PM IST

فیروز قریشی کے قتل معاملے پر جمعیت کے وفد نے شاملی ایس پی سے ملاقات کی۔ وفد نے قتل کے معاملے میں ملوث شرپسندوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

فیروز قریشی قتل معاملہ:جمعیت کے وفد کی شاملی ایس پی سے ملاقات
فیروز قریشی قتل معاملہ:جمعیت کے وفد کی شاملی ایس پی سے ملاقات (etv bharat)

مظفرنگر: جمعیت علماء ضلع شاملی کا ایک وفد مولانا محمد عاقل صدر جمعیتہ علماء مغربی اترپردیش کی ایماء پر جمعیتہ علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین کی قیادت میں ایس پی شاملی ابھیشیک سے ملاقات کی اور جلالہ آباد میں ہوئےفروز قریشی کے قاتلوں کی ابھی تک گرفتاری نہ ہو نے پر غصہ کا اظہار کیا۔

ایس پی شاملی نے کہا کہ ہم ثبوت اکھٹا کر رہے ہیں۔ ثبوت کی بنیاد پر کارروائی ہوگی ۔وفد کی قیادت کر رہے قاری ذاکر حسین نے کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ فروز کو بھیڑ کے ذریعہ زدو کوب کیا گیا۔ اس کے بعد اس کا انتقال ہوا ہے۔اس کے بعد ایس پی نے کہا کہ ابھی رپورٹ آنی باقی ہے۔ اسی ہی کی بنیاد پر آگے کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر جمعیتت علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ اگر ضلع افسران نے قتل معاملہ میں لیپا پوتی کی تو ہماری تنظیم جمعیت علماء کورٹ کا رخ کرے گی ۔ہر حال میں فروز کے قاتلوں کو سزا دلائی جائے گی۔ کمزور طبقات کو دبانیکی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلع حکام معاملہ کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اناؤ میں بھیانک حادثہ، بس دودھ کے کنٹینر سے ٹکرائی، 18 افراد ہلاک، 19 لوگ زخمی

ان کا مزید کہنا تھاکہ قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ آخر کس کے اشارہ پر افسران گرفتاری نہیں کر رہے ہیں۔وفد میں مولانا محمد طاہر صدر جمعیت علماء شاملی، مولانا محمد تحسین جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع شاملی جمعیتہ علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین،مولانا محمد عاقل صدر جمعیتت علماء مغربی اترپردیش اور بھی دیگر جمیعت کے عہدے دار اور کارکن موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.