بیدر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک کے بیدر سمیت تمام مسلم اکثریتی اضلاع میں ماہ رمضان کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ اسی درمیان جماعت اسلامی نے مسلمانوں سے ماہ رمضان کے دوران اسلامک بک سینٹر کا دورہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
جماعت اسلامی کے معاون امیر عارف الدین نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر دینی کتابوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ ہم مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کرتے ہیں ہمارے اسلامک بک سینٹر میں تشریف لائیں اور دینی کتابوں کا مطالعہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ بک سینٹرز میں رمضان کی آمد کے موقع پر ماہ رمضان سے متعلق کتابیں منگائی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ماہ رمضان میں پیش انے والی ضروری اور بالخصوص خصوصی عبادت کے لیے مواد درکار ہو سکے روزہ سحری افطار یوم القران شب قدر زکوۃ نماز عید الفطر تراویح وہ دیگر عوانین پر مختلف کتابیں دستیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیدر میں جشن حضرت افضل پیر کا 15 ویں عرس کا انعقاد
عارف الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دینی کتابوں کی خریدی فروخت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے ضلع بیدر میں اسلامک بکس سینٹر کے نام سے ایک قدیم بک سنٹر چلایا جاتا ہے جہاں پر اسلامی کتابیں دستیاب رہتی ہیں۔ یہ اسلامی کتابیں اردو زبان کے علاوہ انگریزی ،علاقائی زبان اور ہندی میں بھی دستیاب ہیں۔