بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں منعقدہ اجماع کو خطاب کرتے ہوئےجماعت اسلامی ہند حلقہ شعبہ خواتین )کی سیکریٹری تشکیلہ خانم نے کہاکہ وقت بڑا ہی نازک وقت اور فتنوں کا دور دورہ ہے۔ ہر طرف فحاشی اور برائیاں عام ہوتی جا رہی ہیں، مسلم گھرانوں میں بھی آج موبائل کا غلط استعمال ہو رہا ہے، بچے، بڑے بوڑھے، نوجوان اور نئی نسل سب کے سب اس کے چنگل میں پھنستے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ غلط میگزینس اور تنہائی میں کی جانیوالی گفتگو اوردیکھے جانے والے ویڈیوز اور ملاقاتیں جس کے ذریعہ سے انسان کے دلوں میں جنسی ہوس پیدا ہوتی ہے۔وہ انسانیت سے درندگی کی طرف جاتے ہیں۔ ایسی چیزیں آج عام ہو رہی ہیں۔ اس کے بہت زیادہ نقصانات ہمارے سامنے آرہے ہیں، چھوٹے بچوں کو اتنی عادت ہو گئی ہے کہ دماغی کمزور یاوران کی زندگیوں پرمنفی اثر پڑ رہا ہے۔ لیکن ہم مطمئن ہیں۔ یہ بہت ہی خطرے کی گھنٹی بجانے والی بات ہے اس پر ہمیں فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موبائل ایک صحیح ایجاد ہے لیکن ہمیں اسے کس طرح سے استعمال کرنا ہے؟ اس پر سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف آئے دن اسلام اورمسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، کئی نت نئے قوانین سے اسلام کو دبانے کی کوشش اور سازشیں کی جا رہی ہیں۔ ایک طرف صہیونیت،جو یہودیوں کی تحریک ہے جو دنیا بھر میں مادہ پرستی، خدا سبے زاری، احسان فراموشی، مال و زر کی ہوس، مادہ پرستی ظلم و زیادتی کرنے پر جنسی اوارگی پر آمادہ کرنا چاہتی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فوکس ہندوستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا خاندانی نظام ہے، اس خاندانی نظام کو توڑنا اسے منتشر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم کدھر جا رہے ہیں؟ معاشرہ اور حالات کدھر جا رہے ہیں؟ ایسے حالات میں ایک مسلمان ایک ایمان والے کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کا افتتاح
اجتماع کا آغاز محترمہ شائستہ نازکی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔محترمہ سیدہ نوشابہ ضلعی ذمہ دار جی آئی او بیدر نے جی آئی او کا تعارف پیش کیا۔
جی آئی او بیدرکی ممبران کے ایک گروپ نے ترآنہ پڑھا۔ نظامت کی ذمہ داری نجمہ فریس معاون ناظمہ شعبہ خواتین جماعتِ اسلامی ہند، شہر بیدر نے بحسنِ خوبی انجام دیا۔ محترمہ سیدہ اُم حبیبہ صاحبہ ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند،شہر بیدر کے اظہارِ تشکر پر اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔