اورنگ آباد: دور حاضر میں مذہبی تعلیمات سے دوری کے سبب معاشرے میں اخلاقی برائیاں تیزی سے پنپ رہی ہے۔گھروں میں آئے دن شکایت میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔تعلیم یافتہ بچیوں کی مناسب رہنمائی نہ ہونے کے سبب وہ اس میں کوئی برائی نہیں سمجھتی۔ وہ اس سنگین مسئلے کا شکار ہو رہی ہے۔
لہذا ان مسائل پر قابو پانے کے غرض سے ڈاکٹر رفیق زکریا کالج فار ویمن کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم فاروقی کی رہنمائی میں اکثر و بیشتر طالبات کی رہنمائی کے لیے اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس طرز کا ایک پروگرام کالج میں یہاں رکھا گیا۔ جہاں جماعت اسلامی ہند حلقہ خواتین کی مقامی ذمہ دار فہیم النساء بیگم کا خصوصی لیکچر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی ہند نے بنگلہ دیش میں امن کی بحالی اور تشدد کے خاتمے کی اپیل کی
انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں طالبات کو بتلایا کہ حیا اور پردہ خواتین کے سب سے اہم زیور ہے، جس کی حفاظت ہر دوشیزہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بے حیائی و بے پردگی سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مرتد ہو چکی دو شہزاؤں کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ کس طرح سے ذلت اور اذیت بھری زندگی گزارنے پر مجبور رہتی ہے، انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ وہ اپنی عزت کی خود حفاظت کرے اور ماں باپ کی فرماں بردار بن جائے