مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے لوہیا بازار میں واقع قدیم شاہ اسلامک لاٸبریری میں منعقدہ اسلامک کوئز کمپیٹیشن میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا جس کا آغاز قاری محمد دانش نے تلاوت قرآن کریم سے یوا ۔ نعت رسول ﷺ مولانا محمد میاندوی نے پیش کی۔
تقریب کی صدارت مولانا قاری محمد عمران رحیمی نے فرماٸی ۔ مہمان خصوصی کے طورپر مفتی ذوالفقار علی صاحب نے شرکت کی ۔ تقریب کی نگرانی بانٸ لاٸبریری قاری محمد محمد خالد بشیر قاسمی نے کی اور نظامت کے فراٸض ایڈوکیٹ محبوب عالم صاحب نے انجام دیئے ۔
تقریب میں بڑی تعداد میں اٸمہ مساجد و دانش وران قوم نے شرکت کی ۔ حاضرین نے شہر میں ماہ رمضان میں لاٸبریری کی جانب سے کرایا گیا دینی معلوماتی پروگرام منعقد کر نے پر بھر پور پزیراٸی کی ۔ اس موقع پر دینی معلوماتی انعامی پروگرام میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا ۔ پروگرام کے اختتام پر لاٸبریری موجود درجنوں سے زاٸد اٸمہ شہر کو ہدیہ کے طور پر عید گفٹ دیۓ گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری میں دو روزہ سالانہ اجلاس اختتام پزیر
اس پروگرام میں شہر کے علماء کرام کے ساتھ ساتھ مولانا محمد جمشید مفتی عبدالصمد قاری محمد عمران قاری شوکت علی مولانا محمد میاں مولانا محمد جاوید صبا سد نوشاد قریشی سابق سبھا سد نوشاد قریشی فرمان قریشی عدنان علی ایڈوکیٹ محبوب عالم ایڈوکیٹ ماسٹر مہربان علی محمد اطہر قریشی حاجی بشیر احمد حاجی نفیس احمد نواب دلشاد الہی حاجی رئیس احمد شبلو عبداللہ قریشی سرفراز حسین وغیرہ موجود رہے۔