ETV Bharat / state

راجستھان کا اسحاق خان، جو منفرد مونچھوں کی وجہ سے مشہور ہوئے - Rajasthan man Ishaq Khan

ضلع شاہ پورہ کے ایک شخص نے مسٹر بیرڈ مین کا خطاب جیت کر یہ ثابت کردیا کہ داڑھی اور مونچھیں ہوں تو نتھو لال جیسی ورنہ مرد کس کام کا۔ اسحاق خان نے کہاکہ مونچھ سے بے حد محبت ہے ۔اسی کی بدولت شہرت ملی ہے۔

عشاق خان اپنی منفرد داڑھی اور مونچھوں کی وجہ سے مشہور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 7:35 PM IST

Updated : Mar 12, 2024, 2:31 PM IST

عشاق خان اپنی منفرد داڑھی اور مونچھوں کی وجہ سے مشہور

شاہ پورہ:ریاست راجستھان کے شاہ پورہ ضلع کے رہنے ڈاکٹر عشاق خان اپنی داڑھی اور مونچھوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ 2016 میں وہ مسٹر بیرڈ مین کا خطاب جیت چکے ہیں اور تب سے مسلسل مختلف مقامات پر ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

ڈیزائننگ نیشنل فنکی بیرڈ چیمپین رہے اسحاق خان بتاتے ہیں کہ انہوں نے 2016 میں گاؤں کے فل ڈول میلے میں حصہ لیا۔اس مقابلے کیں اول مقام حاصل کیا۔اس کے بعد سے ہی وہ اپنی مونچھوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی داڑھی اور مونچھوں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔اسی محبت کی وجہ سے انہیں کامیابی بھی ملی ۔پشکر،کوٹا، جیسلمیر سمیت مدھیہ پردیش،اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں مقابلوں میں شرکت کی ۔مختلف مقابلوں میں خطاب بھی حاصل کیا، راجستھان میں برسوں سے اسحاق خان کے مقابلے میں اب تک کوئی نہیں ہے۔ اسھاق خان نے کہا کہ اسلام میں داڑھی رکھنا سنت ہے ، یعنی یہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے لیکن انہوں نے اس سنت پر عمل نہیں کیا تھا۔ تاہم بعد مین جب انہوں نے داڑھی بڑھانا شروع کی تو ایک مخصوص اور خوبصورت داڑھی انکی پہچان بننے لگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شادی شدہ ہیں ۔ ابتدا میں انکی اہلیہ کو انکی داڑھی پسند نہیں تھی لیکن بعد مین جب انہیں داڑھی کی بدولت ہی ایوارڈ اور انعامات ملنے لگے تو انکی بیوی کو بھی یہ پسند آنے لگی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسحاق خان کی وجہ سے انکا گاؤں اور ضلع سرخیوں میں آیا ہے اور لوگ انکی تعریف کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں روڈ سیفٹی مہم، پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم

ان کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف فیسٹیولز میں وہ اول درجہ کا خطاب بھی حاصل کر چکے ہیں۔ شاہپورہ فل ڈول میلا 2016 سے اب تک پشکر میلا، کوٹا دشہرا فیسٹیول سیکنڈ 2018- نیشنل چیمپین 2019 فنکی بیرڈ انڈیا گڑگاؤں ، مسٹر بیرڈ راجستھان 2019، مسٹر لانگ گیسٹ بیرڈ ایم پی 2019 کا خطابات پر قبضہ جما چکے ہیں۔لیکن ان کا اصل مقصف ورلڈ بیرڈ میں کا خطاب جیتنا ہے۔

Last Updated : Mar 12, 2024, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.