ETV Bharat / state

اجمیرمیں 62واں انٹرنیشنل صوفی سیمینار کا انعقاد

International Sufi Seminar Held In Ajmer حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کے 812ویں عرس مبار کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 62واں انٹرنیشنل صوفی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اجمیرمیں  62واں انٹرنیشنل صوفی سیمینار کا انعقاد
اجمیرمیں 62واں انٹرنیشنل صوفی سیمینار کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 2:31 PM IST

اجمیرمیں 62واں انٹرنیشنل صوفی سیمینار کا انعقاد

اجمیر: اس سمینار کے کنونر سید علی حمزہ سلطان چشتی کے مطابق چار رجب یعنی 16 جنوری کو دوپہر بعد نماز ظہر درگاہ کے محفل خانہ میں یہ سمینار منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں ایشیا کے متعدد علماء مشائخ اور اسکالر نے شرکت کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چشتی کے مطابق اس انٹرنیشنل سمینار کے فاؤنڈر سید عبدالحلیم چشتی تھے جنہوں نے 1963 میں اسے شروع کیا تھا، تب سے لے کر اب تک برصغیر سے علماء مشائخ اور پیر صوفی سکالر سمیت دیگر دانشور اس پروگرام میں پہنچ چکے ہیں۔

اس میں صدر جمہوریت -وزیراعظم بھی اس میں شرکت کر چکے ہے, اس سیمینار کا خاص مقصد خواجہ صاحب کے پیغام امن اور رحم - ہمدردی - محبت کو عام کرنا ہے- یہ سیمینار چشتی خاندان اپنے اخراجات سے کرتا ہے- سیمینار میں علماء نے اپنے صوفی خیالات سے حاضرین کو روبرو کرایا اور خواجہ صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی نصیحت فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں: عورت معمارِ دین ہے اور پاسبانِ دین کے فر یضہ کیلئے کمربستہ ہوجائیں

اس موقعے پر محفل خانہ میں پیر سید محمد اشرف کچوچوی بھی موجود رہے۔ اس موقعے پر محفل خانہ میں صوفیانہ محفل میں چشتیہ کلام بھی شاہی قوالوں نے پیش کیے جسے سماعت کر سامعین جھوم اٹھے۔ اس دوران لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.