ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی میں اندرونی رسہ کشی، رئیس شیخ کے دو حامیوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا - Internal rift in Samajwadi Party - INTERNAL RIFT IN SAMAJWADI PARTY

Internal rift in Samajwadi Party رئیس شیخ نے پہلے تو استعفیٰ دے دیا تاہم بعد میں جب یہ استعفیٰ اُنکے لیے ہی سردرد بنا تو شیخ نے استعفیٰ واپس لے لیا لیکن اسی بیچ اعظمی کے این سی پی میں شامل ہونے کا شگوفہ بھی چھوڑا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 4:57 PM IST

سماجوادی پارٹی میں اندرونی رسہ کشی، رئیس شیخ کے دو حامیوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا

ممبئی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے سیاسی ڈرامے کا آغاز ہوا۔ محض کچھ بی گھنٹوں میں شیخ کی سیاسی چال ناکام ثابت ہوئی اور یہ چال اُن پر ہی بھاری پڑ گئی۔ یہی سبب ہے کہ اُنہوں نے بھاڑے کی بھیڑ اکٹھا کی اور ابو عاصم اعظمی کے قصیدے پڑھنے لگے۔ وہیں اس بھاڑے کی بھیڑ میں ایم آئی ایم کے کارکنان بھی شامل ہوگئے اور انہوں نے جم کر رئیس شیخ کی شان میں قصیدہ پڑھنا شروع کردیا۔ شیخ کی سیاسی چال ناکام ثابت ہوئی جس کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پارٹی میں بھی سیاسی رسہ کشی ختم ہوگئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ سیاسی لڑائی کا اصل میں اب آغاز ہوا ہے۔

سماجوادی صدر ابو عاصم اعظمی نے رئیس شیخ کے دو خاص سپہ سالاروں کی وکٹ آؤٹ کردی ہے۔ ان میں ممبئی کے وقار خان اور بھیونڈی کے زبیر شیخ کا نام شامل ہے۔ سماجوادی پارٹی نے انہیں 6 سال کے لیے سسپنڈ کر دیا ہے۔ رئیس شیخ نے پہلے تو استعفیٰ دے دیا تاہم بعد میں جب یہ استعفیٰ اُنکے لیے ہی سردرد بنا تو شیخ نے استعفیٰ واپس لے لیا لیکن اسی بیچ اعظمی کے این سی پی میں شامل ہونے کا شگوفہ بھی چھوڑا گیا۔ اس شگوفے کے بعد رئیس شیخ کو اہمیت ملنی بند ہوئی اور اعظمی کے این سی پی میں شامل ہونے سے متعلق خبریں گردشِ کرنے لگی۔ حالانکہ اعظمی نے اس افواہ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اسے لیکر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

رئیس شیخ یہ وہ نام ہے جو سیاست سے قبل ممبئی کے شالیمار ہوٹل میں بطور مینیجر ملازمت کرتے تھے۔ ابو عاصم نے اُنہیں شالیمار ہوٹل سے سیاست کی راہ دکھائی۔ پہلے بلدیہ میں کارپوریٹر بنے اور بعد میں وہ ایوان اسمبلی بھی میں پہنچ گئے۔ سماجوادی پارٹی میں بھیونڈی کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لینے کا خواب دیکھنے والے شیخ کی حماقت سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ بہتر سياسی رہنما نہیں ہوسکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.