لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے دعوی کیا کہ لوک سبھا الیکشن میں انڈیا اتحاد بی جے پی کو اترپردیش کی سبھی 80اور پورے ملک میں 400سیٹوں پر ہرائے گا۔
یادو نے بدھ کو کہا کہ آئین، جمہوریت اور ریزرویشن بچانے کا فیصلہ لڑائی اترپردیش میں ہورہی ہے۔ بی جے پی نے دس سالوں کی حکومت میں سبھی طبقات کو دھوکہ دیا ہے۔ مہنگائی، بے روزاری شباب پر پہنچ گئی ہے۔ بی جے پی نے کسانوں سے جھوٹے وعدے کئے۔ نوجوانوں کا مستقبل برباد کردیا۔ بی جے پی کی دس سال کی حکومت میں ملک میں قرض اور مالی تنگی کے چلتے ایک لاکھ سے زیادہ کسانوں نے خودکشی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت نوجوانوں سے جھوتے وعدے کرتی رہی۔ بی جے پی مسابقتی امیدواروں کو نوکری نہیں دینا چاہتی ہے۔ جان بوجھ کر پیپر لیک کراتی ہے۔ اترپردیش میں ہر امتحان کا پیپر لیک ہوجاتا ہے۔ امتحانات میں کافی گھپلے بازی ہوئی۔ کنبے کی گاڑھی کمائی لگا کر دن رات محنت کرنے والے طلبہ کی زندگی کے ساتھ بی جے پی نے کھلواڑ کیا۔
یادو نے کہا کہ پسماندہ، دلتوں اور دیگر ریزرو طبقات کے طلبہ کو بی جے پی نے وصول کے مطابق ریزرویشن نہیں دیا۔ غریبوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ بی جے پی کسان، نوجوان، غریب مخالف ہیں۔ بی جےپی حکومت نے کھانے۔پینے کی چیزوں سے لے کر ڈیزل، پٹرول، رسوئی گیس، بجلی سب مہنگی کردی۔ صنعت کاروں اور بڑی کمپنیوں کا منافع کرایا۔ ملک کی غریب اور مڈل کلاس عوام کو تبادہ کردیا۔
ایس پی صدر نے کہا کہ ریاست کا نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ نظم ونسق پر زیرو ٹالیرنس کا دعوہ زیرو ہوچکا ہے۔ مجرمین میں قانون کا ڈر نہیں ہے۔بی جے پی حکومت نظم ونسق سنبھالنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔ حکومت اور پولیس انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے ریاست میں ہر دن قتل ہورہے ہیں۔
یواین آئی۔